مدینہ منورہ میں دوسرے دن بھی موسلادھار بارشیں، صحرائی وادیاں سیلابی ریلوں سے بھر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
MADINA:
مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔
شدید بارشوں کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہواؤں نے شہر اور آس پاس کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
بارش کے نتیجے میں صحرائی وادیاں سیلابی پانی سے بھر گئیں جبکہ نشیبی علاقوں میں بھی پانی جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
متعدد مقامات پر پانی کے تیز بہاؤ کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مسجد نبویؐ کے اطراف اور صحن میں بھی بارانِ رحمت خوب برسی، جس کے مناظر زائرین نے عقیدت کے ساتھ محفوظ کیے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان رہے گا، جس سے سردی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔