Jasarat News:
2025-12-02@21:12:09 GMT

ملک میں برآمدی اشیاء پر ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج ختم

اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT

ملک میں برآمدی اشیاء پر ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج ختم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ملک میں برآمدی اشیاء پر ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج ختم کردیاگیا۔

میڈیاذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کو آگاہ کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کو تمام بینکوں کو ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج وصول کرنے سے روکنے کی درخواست کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے بھی تمام بینکوں کو برآمدی اشیاء پر ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج وصولی سے روک دیا۔اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کے سربراہان اور فارن ایکسچینج ڈیلرز کو مراسلہ جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے برآمدات پر نافذ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج اسٹیٹ بینک

پڑھیں:

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر ) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے پہلے دن روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر280.65روپے پر مستحکم رہی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر281.55 روپے پر برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 33پیسے کا اضافہ ہوا اور یورو کی قدر بڑھ کر328.74روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ10پیسے سستا ہو کر374.57روپے کا ہو گیا ۔

کامرس رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • 34 سال بعد برآمدکنندگان پر ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم
  • ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج کے تحت برآمدی اشیا پر عائد کسٹمز ڈیوٹی ختم
  • ’کو – بیجنگ ’ سے پاکستان کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام مزید مضبوط ہو گا، گورنر اسٹیٹ بینک
  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم
  • نومبر، مہنگائی کی شرح میں 6.15 فیصداضافہ، متعدد اشیاء مہنگی
  • شوکت خانم کے 4 بینک اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کا حکم
  • انسداد دہشتگردی عدالت کا شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم
  • عدالت کے حکم کے بعد شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس دوبارہ فعال
  • شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کا حکم