Daily Mumtaz:
2025-12-02@18:59:53 GMT

34 سال بعد برآمدکنندگان پر ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم

اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT

34 سال بعد برآمدکنندگان پر ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم

اسلام آباد(نیوزڈیسک) برآمدکنندگان پر عائد ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج 34 سال بعدآج سے ختم کردیا گیا، ایف بی آر نے ای ڈی ایس کے خاتمے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جو سماء کو موصول ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے نومبر میں اس حوالے سے ہدایات جاری کی تھیں، ایف بی آر کسٹم ونگ نے نوٹیفکیشن اسٹیٹ بینک کو بھیج دیا۔

ایف بی آر کے مطابق اسٹیٹ بینک بینکوں کو برآمدی آمدنی سے ای ڈی ایس منہا کرنے سے روک دے، برآمدات کی مالیت کا 0.

25 فیصد ای ڈی ایس ایکسپورٹرز سے لیا جاتا تھا، 2011 سے ہر سال تقریباً 5 سے 6 ارب روپے ای ڈی ایس کی مد میں جمع ہوتے تھے۔

زبیر موتی والا کے مطابق ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈمیں اس وقت بھی50ارب روپےموجود ہیں۔ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج 1991 میں پہلی بار فائنانس ایکٹ کے تحت لگا تھا ، ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ ایکٹ 1999 بناکر اسے لیگل کور دے دیا گیا۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ ڈی ایس

پڑھیں:

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر ) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے پہلے دن روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر280.65روپے پر مستحکم رہی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر281.55 روپے پر برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 33پیسے کا اضافہ ہوا اور یورو کی قدر بڑھ کر328.74روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ10پیسے سستا ہو کر374.57روپے کا ہو گیا ۔

کامرس رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  •  ملتان کے پندرہ سو سے زائد نوجوانوں کا کریمنل ریکارڈ بنا کر ان کا مستقبل تاریک کر دیا گیا، روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن 
  • ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج کے تحت برآمدی اشیا پر عائد کسٹمز ڈیوٹی ختم
  • کراچی اسٹرٹیجک ڈویلپمنٹ پلان 2020ء پر ابتک عملدرآمد کیوں نہیں ہوا، حکومت سے جواب طلب
  • کراچی اسٹرٹیجک ڈویلپمنٹ پلان 2020 پر ابتک عمل درآمد کیوں نہیں ہوا، حکومت سے جواب طلب
  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم
  • پاکستان میں عالمی بینک کے مطابق 45 فیصد لوگ خط غربت سے نیچے ہیں: سینیٹر شیری رحمان
  • معیشت  درست  سمیت  ِ ؤٗی  ایم ایف سے  سٹاف  لیول  معاہدہ ہوچکا : وزیر زانہ 
  • لاہور  رڈو  یلپنٹ  پلان  فیز ٹو  کا آغاز  ، معیار  پر سمجھوتہ  نہیں  ہوگا : مریم نواز 
  • مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا