MADINAH:

اللہ کی خاص رحمت کا نزول آج مدینہ منورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں کالی گھٹاؤں نے ڈیرے ڈالے اور گرج چمک کے ساتھ خوب جم کر بارش برسائی۔

مسجد نبوی شریفؐ میں بھی بارانِ رحمت خوب دھواں دھار ہوئی جس سے روضۂ اطہرؐ اور گنبدِ خضریٰ پر بارش کے قطرے برس کر روح پرور اور ایمان افروز مناظر پیش کر رہے تھے۔

بارش کے خوبصورت قطرے جب سبز گنبد پر گرے تو زائرین کی آنکھیں شکرِ الٰہی سے چمک اٹھیں۔

ہزاروں کی تعداد میں موجود زائرین نے سجدہ شکر بجا لایا اور اللہ تعالیٰ کا خوب شکر ادا کیا کہ اس نے اپنے حبیبؐ کے شہر کو ایک بار پھر اپنی رحمت سے نوازا۔

بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم درجہ حرارت میں واضح کمی بھی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے سردی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

محکمۂ موسمیات اور مقامی حکام نے مدینہ منورہ آنے والے زائرین سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ گرم کپڑے، جیکٹس اور دیگر ضروری لباس ضرور ساتھ رکھیں تاکہ اچانک سرد موسم سے محفوظ رہ سکیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بلوچستان میں شدید سردی، ہلکی بارش اور برفباری کا امکان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ: بلوچستان میں شدید سردی کی نئی لہر داخل ہو گئی ہے اور محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سخت سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق شمالی بلوچستان میں رات اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد کے قریب یا اس سے بھی نیچے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ سمیت متعدد شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ہو سکتی ہے،  اس تبدیلی کے بعد صوبے کے پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے جس سے شہریوں، مسافروں اور مقامی آبادی کو خاص احتیاط کی ضرورت ہوگی۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ قلات اور زیارت میں منفی 2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ چمن میں کم از کم 4، ژوب میں 3، سبی میں 9، تربت میں 14، اور نوکنڈی میں 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ صوبے کے ساحلی علاقوں میں بھی خنکی بڑھ گئی ہے اور گوادر میں درجہ حرارت 18 جبکہ جیوانی میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید سردی کے پیش نظر گرم کپڑوں کا استعمال یقینی بنائیں جبکہ بزرگوں، بچوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ محکمے نے مسافروں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ پہاڑی راستوں پر سفر کرتے وقت موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کی خوبصورت ساحلی پٹی مکران سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی
  • بلوچستان؛ خشک سالی کی صورتحال میں تشویشناک حد تک اضافہ
  • بلوچستان میں شدید سردی، ہلکی بارش اور برفباری کا امکان
  • مسجد نبوی میں روضہ رسولﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ کے نئے اوقات
  • پیپلزپارٹی ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹرسجاد علی چانڈیو متاثرین بارش میں چیک تقسیم کررہے ہیں
  • یہ پاکستانی زائرین
  • مدینہ منورہ سے بھارت کے حیدرآباد جانے والی پرواز کی احمد آباد میں ہنگامی لینڈنگ
  • خوبصورت تفریحی مقام بٹہ کنڈی میں قومی جانور مارخور کا مجسمہ نصب کر دیا گیا
  • برفباری اور بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی