وفاق کا کے پی اور شمالی علاقہ جات کے ذرائع مواصلات کی بہتری کے لیے بڑا اقدام
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
شاہراہ قراقرم کے متبادل مانسہرہ، ناران، جھالکھنڈ، چلاس موٹروے جیسی شاہراہوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت این ایچ اے کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ مانسہرہ سے چین کے بارڈر تک نئی چار رویہ شاہراہ این 15کی تعمیر انقلابی منصوبہ ہو گا۔
وزیر مواصلات نے بتایا کہ تجارتی، سیاحتی اور دفاعی اعتبار سے شاہراہ این 15 اپنی نوعیت آپ کا منصوبہ ہو گا۔ قراقرم ہائی وے کے مقابلے میں این 15 کی تعمیر سے اس فاصلے میں واضح کمی ہو گی۔ اس شاہراہ پر حد رفتار 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے ہدایت دی کہ جہاں تک ممکن ہو اس شاہراہ کو دوطرفہ4 لین میں تعمیر کیا جائے، یہ منصوبہ وطن عزیز کے مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل پائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ وسطی ایشیا تک رسائی کے لیے ایک محفوظ راستہ ہوگا۔ سال بھر قابل رسائی ہوبے کی وجہ سے، یہ راستہ موسم سرما کی سیاحت کو فروغ دے گا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل
پڑھیں:
پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے: احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے اور معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
لاہور ایکسپو سینٹر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے اور معاشی ترقی میں نجی شعبے کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔
وزیر منصوبہ بندی نے موسمیاتی تبدیلی کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے تعمیراتی منصوبوں میں گرین ڈیزائن کو شامل کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے جدید تعمیراتی رجحانات اپناتے ہوئے پاکستان کی تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔