پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کے 33 ہزار 830 کلیمز واجب الادا ہیں، وزارت مواصلات
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت مواصلات نے تحریری جواب میں کہا کہ پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کے 33 ہزار 830 کلیمز واجب الادا ہیں، اس وقت 8165 ملین روپے کے کلیم واجب الادا ہیں۔
وزارت مواصلات کے مطابق سال2025-26 میں 8400 ملین روپے مانگے گئے، 3 ہزار ملین روپے کی منظوری ہوئی، یہ رقم انشورنس کلیمز کی ادائیگی کیلئے انتہائی ناکافی ہے، کلیم کنندگان میں بعض ریٹائرڈ افراد اور بیوہ خواتین ہیں۔
وزارت مواصلات کے تحریری جواب میں مزید کہا گیا کہ یہ التوا عوامی اعتماد کو نقصان پہنچاتا ہے، یہ ہماری قانونی ذمہ داری سے انحراف ہے۔
وزارت مواصلات کے مطابق 6 ارب اضافی بجٹ کی درخواست کی ہے تاکہ زیر التوا کلیم ادا ہوسکیں، وزارت کی درخواست کو مکمل منظور نہیں کیا گیا۔
وزارت مواصلات کے تحریری جواب میں کہا گیا کہ صرف 3 ارب روپے جاری کیے گئے جس میں سے 2.
وزیر مواصلات علیم خان نے کہا کہ یہ حکومت کی نااہلی اور نالائقی ہے، حکومت نے لوگوں سے وعدہ کیا کہ آپ کو پیسے دیے جائیں گے جو ادا نہیں کیے گئے۔
وزیر مواصلات علیم خان نے کہا کہ وزارت خزانہ کو ہم نے لکھا کہ پیسے ادا کریں، آج پھر لکھ رہے ہیں کہ پیسے جاری کیے جائیں، یہ پیسے وزارت خزانہ کے ہیں ہی نہیں۔
انھوں نے کہا یقنیی بنائیں گے کہ لوگوں کی واجب الادا رقم انہیں دیں، یہ پیسے ہمارے پاس نہیں بلکہ وزارت خزانہ کے پاس ہیں۔
وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ اب ہم ہر سال جا کر وزارت خزانہ سے مانگتے ہیں، یہ حکومت کے لیے بدنامی کا معاملہ ہے۔ سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ آپ واحد وزیر ہیں جنہوں نے حکومت کی نااہلی کا اعتراف کیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزارت مواصلات کے واجب الادا نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا، گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ملک میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 39 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کی جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب فی کلو ایل پی جی کی قیمت 208 روپے 99 پیسے ہو گئی ہے، جبکہ 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 87 روپے 21 پیسے اضافے کے بعد 2 ہزار 466 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نومبر میں یہی سلنڈر 2 ہزار 378 روپے 89 پیسے میں دستیاب تھا، یعنی ایک ماہ کے دوران قیمتوں میں واضح اور نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ نومبر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 201 روپے تھی، جس کے بعد دسمبر کے لیے اضافے سے صارفین کے بجٹ پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
صارفین نے ایل پی جی کی قیمتوں میں بار بار اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اس ضمن میں موثر اقدامات کی توقع ظاہر کی ہے، تاکہ روزمرہ کے اخراجات میں اضافہ محدود کیا جا سکے۔
توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر تیل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ملکی مارکیٹ میں لاگت کے بڑھتے ہوئے عوامل اس اضافے کا بنیادی سبب ہیں، جس کے اثرات عام صارفین تک براہ راست پہنچتے ہیں