data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) پولیس کی کامیاب کارروائی، چند روز قبل سنار سے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کرنے والے بین الاضلاعی گروہ کے ملزمان گرفتار، چھینی گئی رقم برآمد، سہولت کار نے ٹارگٹ دیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ٹاؤن تھانے کی حدود کاہو بازار میں سہیل نامی سنار کے ساتھ ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا۔ مذکورہ سنار جب اپنی جیولرز شاپ بند کر کے گھر پہنچا تو 125 موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم ملزمان نے سہیل میمن اور اس کے ملازم سے اسلحہ کے زور پر کیش رقم تقریباً 11 لاکھ روپے، جبکہ پرس جس میں ایک لاکھ روپے نقد، اے ٹی ایم کارڈز، شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات موجود تھیں، چھین کر فرار ہو گئے تھے واقعہ کے فوری بعد ٹاؤن تھانے پر مقدمہ مذکورہ تاجر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ۔ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیر نور چنا نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جس میں انسپکٹر غلام حسین سدھایو، انسپکٹر عنایت علی زرداری، انسپکٹر زیشان لاشاری اور دیگر افسران شامل تھے۔ متعین ٹیم نے ایس ایس پی میرپورخاص کی ہدایات کی روشنی میں سی سی ٹی وی فوٹیجز اور جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جرم میں ملوث 2 انتہائی مطلوب ملزمان صداقت علی، سکنہ ضلع حیدرآباد ، شعیب عرف شیدی، سکنہ ضلع حیدرآباد دونوں گرفتار ملزمان سے چھینی گئی رقم، ATM کارڈ، شناختی کارڈ، پرس اور دیگر اشیا برآمد کی گئی ہیں گرفتار ملزم صداقت سے جرم میں استعمال کیا گیا پسٹل برآمد کیا گیا جس کا مقدمہ اندراج کیا گیا ہے دونوں گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ واردات میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں، میرپورخاص پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز اور مؤثر کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کیا گیا

پڑھیں:

گلشن معمار میں دوران ڈکیتی شہری قتل

گلشن معمارناردرن بائی پاس پیر بخش سموں گوٹھ میں دوران ڈکیتی ملزمان نے ایک شہری کو قتل کردیا جس کا مقدمہ مقتول کے کزن کی مدعیت میں گلشن معمارتھانےمیں درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقدمے میں 15سے16نامعلوم مسلح ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ گلشن معمار تھانے کے علاقے ناردرن بائی پاس پیر بخش سموں گوٹھ میں دوران ڈکیتی 58سالہ نور بہادر ولد حیات خان کے قتل کامقدمہ مقتول کے کزن اسامہ کی مدعیت میں گلشن معمارتھانے میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ مقدمے میں 15 سے 16 نامعلوم مسلح ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ اسامہ نے پولیس کو بتایا کہ میں لکڑی کا ٹال چلاتا ہوں، ہمارے گھر والد کی فوتگی پرافسوس کیلئے گاؤں سے رشتہ دار آئے تھے۔

بدھ کی صبح  ساڑھے 10 بجے کے قریب ہم سب لوگ،گھر والے اورمہمان رشتہ دار سوئے ہوئے تھے کہ 15 سے16مسلح صورت شناس لکڑی کے ٹال میں داخل ہوئے اورمجھ سمیت4 افراد کو نیند سے جگایا۔ ہم سے جیب میں موجود رقم، موبائل فونز چھینے۔

مسلح ملزمان نے کہا کہ گھر کا گیٹ کھلواؤ اور ڈیرے کا گیٹ کھلواؤ اورڈیرے کی کنڈی بجائی جسے نور بہادرنے ڈیرے کا گیٹ کھولاتو وہ لوگ ڈیرے میں داخل ہو گئےاورایک دم میرے کزن نوربہادرپرفائر کیا۔

گولی نوربہادر کے سرپرلگی جوکہ شدید زخمی ہو کر زمین پرگرگیا اوروہ لوگ ڈیرے کو باہر سے کنڈی لگا کر پیدل فرارہوگئے۔ ہم لوگوں نے 15 پولیس کو کال کی۔ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ہم لوگ نور بہادر کوزخمی حالت میں نجی اسپتال لیکر روانہ ہوئے اور بعدازاں نور بہادر کو سول اسپتال لیکر گئے جہاں نور بہادر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا۔

اسامہ نے سکیورٹی حکام سے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت: آئی ٹی طلبہ کا جعل ساز گروہ 90 کروڑ کے غبن میں گرفتار
  • کراچی، گلشن اقبال میں 62 لاکھ روپے کی ڈکیتی، پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گر فتار
  • گلشن معمار میں دوران ڈکیتی شہری قتل
  • رحیم یار خان:ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق, ملزمان فرار
  • کرکٹ میچوں پر جوا کھیلنے والے سندھ پولیس اہلکار سمیت 2 ملزمان گرفتار
  • رحیم یار خان: ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 2 کمسن بھائی جاں بحق
  • ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی طورپر سمندر کے راستے ایران جانے والے 14ملزمان گرفتار
  • کراچی میں رینجرز اہلکار کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • راولپنڈی؛ لڑکی کے بال کاٹنے اور تشدد  کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج