ملزم زاہد علی آن لائن کرکٹ جوئے میں بھی ملوث رہا، بین الاقوامی خواتین کرکٹرز سے رابطے تھے۔ زمبابوے، کینیا، گھانا سمیت دیگر افریقی ممالک میں کرکٹرز سے رابطے میں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کرکٹ میچوں پر جوا کھیلنے اور کھلانے میں ملوث 2 ملزمان مجیب الرحمن اور زاہد علی کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان پر بین الاقوامی سطح پر جوا کرانے والوں گروہوں کیساتھ منسلک ہونے کا الزام ہے، ملزمان کے خلاف ایف ائی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔ متن مقدمہ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزم زاہد علی سندھ پولیس کا اہلکار، پرفیشنل کرکٹر اور امپائر ہے، 2021ء تک کرکٹ بھی کھیلتا رہا اور ضلعی سطح پر امپائرنگ کی۔ زاہد علی آن لائن کرکٹ جوئے میں بھی ملوث رہا، بین الاقوامی خواتین کرکٹرز سے رابطے تھے۔ زمبابوے، کینیا، گھانا سمیت دیگر افریقی ممالک میں کرکٹرز سے رابطے میں تھا۔ 

متن میں مزید کہا گیا کہ ملزم زاہد علی خود کو پروفیشنل امپائر کے طور پر تعارف کراتا تھا، ورلڈ کرکٹ لاء کے نام سے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے لوگوں سے منسلک تھا۔ ملزم کو آئی سی سی کی جانب سے نوٹس بھی مل چکا ہے، ملزم کرکٹ جوئے کیلئے انسانی سمگلنگ بھی کرتا رہا۔ ملزمان جعلی تعلیمی اسناد کی تیاری میں بھی ملوث تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کرکٹرز سے رابطے زاہد علی

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک