لاہور(نیوزڈیسک) حال ہی میں شادی کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ماہر نفسیات ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پردہ دار خاتون ہیں، وہ گھر میں بھائی کے سامنے بھی پردہ کرتی ہیں۔

نبیحہ علی خان نے 7 نومبر کو حارث کھوکھر نامی شخص سے شادی کی تھی، جن سے ان کے گزشتہ 6 سال سے تعلقات تھے۔

نبیحہ علی خان نے یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے کم عمری میں خود سے 15 برس زائد العمر شخص سے شادی کی تھی، جن کا انتقال ہوگیا تھا۔

نبیحہ علی خان کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہوئی تھیں اور صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد حال ہی میں انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ وہ لوگوں کی تنقید پر اس قدر دلبرداشتہ ہوگئیں تھیں کہ انہوں نے طلاق لینے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔

اب ان کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ پردے سے متعلق دعوے کرتے دکھائی دیں۔

وائرل ویڈیو میں نبیحہ علی خان دعویٰ کرتی ہیں کہ وہ بنیادی طور پر پردہ دار عورت ہیں، وہ گھر میں بھی پردہ کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ گھر میں اس قدر پردہ کرتی ہیں کہ وہ اپنے بہنوئی اور یہاں تک کہ بھائی سے بھی پردہ کرتی ہیں۔

ان کے مطابق گھر میں کسی پلمبر یا دوسرے کام کے لیے آنے والے مرد کو دیکھتے ہی وہ پردہ کرلیتی ہیں، وہ پاپندی سے پردہ کرتی ہیں۔

نبیحہ علی خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ گھر میں پردہ کرتی ہیں لیکن وہ صرف اسکرین پر پردہ نہیں کرتیں اور اسکرین پر ہی لوگ انہیں دیکھتے ہیں۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر کی پردوں سے متعلق دعوے کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

یوٹیوبر ڈکی بھائی کو کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا، روبکار جاری

 

لاہور(نیوزدیسک) یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عدالت نے آج ان کی روبکار جاری کی تھی جس کے بعد انہیں رہا کیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ پیر کو جوئے کی ایپلیکیشنز کی پروموشن سے متعلق مقدمے میں 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

سماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایسے نوعیت کے کیسز میں ضمانت نہ ہونا غیر معمولی بات ہے۔گزشتہ روز ڈکی بھائی کی روبکار جاری نہیں ہو سکی تھی جس کے باعث وہ رہا نہ ہو پائے تاہم آج جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم بھٹو نے رہائی کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ہدایت دی کہ اگر ڈکی بھائی کسی اور مقدمے میں مطلوب یا ملوث نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

ڈکی بھائی کے خلاف ایف آئی اے کے نیشنل کرائم ایجنسی ونگ (NCIA) میں آن لائن جوا کو فروغ دینے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔ حکام کے مطابق کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب رہائی کے موقع پر ڈکی بھائی کے اہلِ خانہ اور دوست بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • سال نو پر بل گیٹس نے زندگی بدل دینے والی کن 5 کتب کو پڑھنے کا مشورہ دیدیا
  • رحیم یار خان:ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق, ملزمان فرار
  • ’گھر میں آنے والے الیکٹریشن اور پلمبر سے بھی پردہ کرتی ہوں‘، ڈاکٹر نبیہہ علی خان کی ویڈیو وائرل
  • رحیم یار خان میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ، 2 بھائی جاں بحق
  • حلال گوشت پیش کرنے پر بھارتی ریلوے کو نوٹس جاری
  • معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی جیل سے رہا
  • یوٹیوبر ڈکی بھائی کو کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا، روبکار جاری
  • ماہرہ خان کن 3 پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنا پسند کرتی ہے؟ اداکارہ نے نام بتادیے
  • ہر حکومت اپنے مفادات کے لیے آئین میں ترامیم کرتی آئی ہیں،علامہ احمد لدھیانوی