رحیم یار خان میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ، 2 بھائی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
رحیم یار خان کے تھانہ بھونگ کی حدود میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے۔ اس دوران اہل علاقہ اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیے مبینہ ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے انڈے سپلائی کرنے والے 2 افراد زخمیحکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آکر 8 سال کا احمد اور 10 سال کا شاہ زیب جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے اور ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ہنگو میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 3 پولیس اہلکار شہید
علامتی تصویر۔ہنگو میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) خانزیب کے مطابق ہنگو کے شاہو روڈ پر قاضی تالاب پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔