وزیراعظم شہبازشریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز

منامہ(سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے۔
منامہ ایئرپورٹ پر بحرین کے ولی عہد، بحرینی افواج کے نائب سپریم کمانڈر اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ، بحرینی نائب وزیراعظم عزت مآب خالد بن عبداللہ الخلیفہ، بحرینی وزیر خارجہ عزت مآب ڈاکٹر عبد اللطیف بن رشید الزایانی اور بحرینی قیادت کے سینئر ارکان نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا پر تپاک استقبال کیا۔
دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور بحرین کے نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ کے ساتھ اعلی سطحی ملاقاتیں کریں گے۔یہ سرکاری دورہ مملکت بحرین کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ خوشگوار تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نتائج پر مبنی اور تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔اس دورے سے روایتی طور پر گرمجوشی اور خوشگوار تعلقات کو تقویت ملے گی، شراکت داری کی نئی راہیں متعین ہوں گی اور عوام سے عوام کے روابط کو گہرا کیا جائے گا جو باہمی طور پر فائدہ مند تعاون میں حصہ ڈالے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربانی پی ٹی آئی اکیلے نہیں،ان کو لانے والے بھی مجرم ہیں، نوازشریف بانی پی ٹی آئی اکیلے نہیں،ان کو لانے والے بھی مجرم ہیں، نوازشریف وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن طلبی نوٹس کیخلاف درخواستیں خارج چھبیس نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان عارضی عدالتی تحویل میں لینے کے بعد ضمانت پر رہا انٹرنیشنل کرکٹ سٹے بازی میں ملوث امپائر سمیت 2 ملزمان گرفتار ایف بی آر کا آئی ایم ایف کی شرائط پر مختلف شعبوں کا آڈٹ تیز کرنے کا فیصلہ علاقائی سلامتی کیلئے ایران کے ساتھ قریبی تعاون انتہائی اہم ہے، فیلڈ مارشل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بحرین کے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر بحرین روانہ ہوں گے

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ سرکاری دورے کے لیے بحرین روانہ ہوں گے اور اس دورے کو دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اور ہمہ جہتی تعلقات کی تجدید اور مزید مضبوطی کا عکاس قرار دیا جا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی بحرین جائے گا، جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور دیگر حکام شامل ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم بحرین کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے جن میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ دورہ پاکستان اور بحرین کے مابین روایتی طور پر گرم جوش اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے، شراکت کے نئے مواقع کی نشان دہی کرنے اور عوامی سطح پر روابط گہرےکرنے کا باعث بنے گا جو باہمی مفاد پر مبنی تعاون میں مددگار ثابت ہوں گے۔

مزید بتایا گیا کہ یہ سرکاری دورہ سلطنت بحرین کے ساتھ پاکستان کی مسلسل سفارتی مصروفیت اور دونوں ممالک کے درمیان نتیجہ خیز اور اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہبازشریف دوروزہ دورے پر بحرین پہنچ گئے،ولی عہد نے استقبال کیا
  • وزیراعظم 2 روزہ دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم بحرین پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کے ساتھ 2 روزہ دورہ منامہ
  • وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے دو روزہ دورے پر روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بحرین روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر بحرین روانہ ہوں گے