وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف 26 سے 27 نومبر تک بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ دورے میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور سینیئر افسران بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ سے اعلیٰ سطح ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم کا سرکاری دورہ پاکستان اور بحرین کے دیرینہ خوشگوار تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نتائج پر مبنی اور تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینا، گرمجوش تعلقات کو مستحکم کرنا اور عوام سے عوام کے روابط کو مضبوط بنانا ہے، تاکہ باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
2 روزہ سرکاری دورہ بحرین وزیراعظم آفس وزیراعظم محمد شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 2 روزہ سرکاری دورہ وزیراعظم محمد شہباز شریف بحرین کے
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات کی ملاقات;دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کاجائزہ
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات کی ملاقات ہوئی ۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائیل جباروف، کے درمیان آج وزیراعظم ہاؤس ، اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات وفد کے ہمراہ پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کا وسیع جائزہ لیا گیا۔ دوطرفہ تجارت میں مسلسل ترقی کو سراہتے ہوئے، دونوں فریقوں نے اقتصادی تبادلوں میں پیشرفت کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ انہوں نے دفاعی پیداوار، پٹرولیم اور معدنیات، تعمیرات، لائیواسٹاک، سیاحت اور آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں مزید تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا
وزیر اعظم نے پاکستان کی طرف سے پاکستان آذربائیجان مشترکہ سرمایہ کاری کمپنی کے قیام کی تجویز کا اعادہ کیا جس میں دونوں ممالک کی طرف سے مساوی شراکت داری ہو۔ انہوں نے وائٹ آئل پائپ لائن پراجیکٹ میں آذربائیجان کی دلچسپی کو بھی سراہا اور آذر بائیجان کی کمپنی SOCAR کو پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی ۔
دونوں فریقوں نے علاقائی روابط کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے افغانستان اور وسطی ایشیا کے لیے مختصر ترین راستے کے طور پر پاکستان کے اسٹریٹجک محل وقوع پر روشنی ڈالی اور ٹرانس کیسپیئن انٹرنیشنل ٹریڈ کوریڈور جیسے اقدامات میں آذربائیجان کے اہم کردار کو سراہا۔
وزیراعظم نے آزر بائیجان کے صدر الہام علیوف کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ پاکستان وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں آذربائیجان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل
آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات نے دورہ پاکستان کے دوران ان کی مہمان نوازی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان جاری مثبت پیشرفت تجارت، معیشت، صنعت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے روڈ میپ 2025-2028 کو حتمی شکل دینے کا باعث بنے گی۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس خان لغاری ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔
پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے بین الاقوامی ٹینس کو الوداع کہہ دیا
__