کراچی میں صرف 69 ٹریفک سگنل فعال ہونے کا انکشاف، ای چالان میں مشکلات
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شہرِ قائد میں صرف 69 ٹریفک سگنلز فعال ہونے کی وجہ سے ای چالان سسٹم کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق کراچی میں موجود 89 ٹریفک سگنلز میں سے صرف 69 کام کر رہے ہیں، جبکہ موازنہ کیا جائے تو ممبئی میں ایل ای ڈی لائٹس والے 569 اور نئی دلی میں 2160 ٹریفک سگنلز فعال ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں بڑی تعداد میں سگنلز کے غیر فعال ہونے سے ای چالان نظام متاثر ہوتا ہے۔ شہر میں سوا ارب روپے کی لاگت سے 400 جدید سگنلز نصب کرنے کی ضرورت ہے۔
پیر محمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نئے منصوبے کے تحت خودکار نظام سے چلنے والے 400 جدید ٹریفک سگنلز لگائے جائیں گے۔ ان میں سے ایک جدید سگنل پی آئی ڈی سی پر پہلے ہی نصب کیا جا چکا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹریفک سگنلز
پڑھیں:
پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
پشاور:حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے او پی ڈیز اور آپریشنز کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا جبکہ احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں نے او پی ڈی کمروں کو تالے بھی لگا دیے۔ ہڑتال کے باعث اسپتال میں مختلف طبی سروسز کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی۔
اس صورتحال کے نتیجے میں علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اسفندیار نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے وعدے کے مطابق کرپشن کی شفاف تحقیقات کروائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے اس حوالے سے فوری اقدامات نہ کیے تو صوبے بھر کے تمام اسپتال بند کر دیے جائیں گے۔