کراچی میں ہیلمٹ قوانین مزید سخت، موٹر سائیکل سواروں کے لیے نئی شرط عائد
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
کراچی میں ٹریفک قوانین کے نفاذ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے موٹر سائیکل سواروں کے بعد اب ان کے پیچھے بیٹھنے والے افراد پر بھی سخت نگرانی شروع کردی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کے اعلامیے کے مطابق اگر موٹر سائیکل پر بیٹھی پچھلی سواری نے ہیلمٹ نہ پہنا تو اس پر بھی ای چالان جاری کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے واضح کیا کہ موٹر سائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہے۔
خلاف ورزی کی صورت میں موٹرسائیکلسٹ اور اس کے عقب میں بیٹھے شخص دونوں کا ای چالان ہوگا۔
انہوں نے آن لائن رائیڈرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ اضافی ہیلمٹ ضرور رکھیں، بصورتِ دیگر ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ 500 نہیں بلکہ 5 ہزار روپے ہوگا۔
ٹریفک حکام نے شہریوں سے محفوظ سفر کے لیے لازمی طور پر ہیلمٹ استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آن لائن رائیڈرز ای چالان قوانین کراچی ہیلمٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آن لائن رائیڈرز ای چالان قوانین کراچی ہیلمٹ موٹر سائیکل کے لیے
پڑھیں:
راولپنڈی میں ای چالان کا آغاز ہوگیا
سٹی 42 : راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان جاری کرنے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
راولپنڈی میں سیف سٹی کیمروں کو باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا جن کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے جا رہے ہیں۔ شہر میں 359 مقامات پر 2 ہزار سے زائد کیمرے نصب کر دیے گئے، سیف سٹی کیمروں سے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے گی۔
ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ، سگنل وائلیشن سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر ای چالان جاری کیے جا رہے ہیں، جرمانہ تصاویر اور کوڈ کے ساتھ مالک کو گھر کے پتے پر موصول ہوگا۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات
سی ٹی او فرحان اسلم نے اس حوالے سے بتایا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریفک انتظامات میں مزید بہتری آئے گی، E-Challan سسٹم سے وارڈنز کی زیادہ توجہ ٹریفک کی روانی پر مرکوز ہوگی۔