کراچی پولیس نے شہریوں کو گاڑیوں اور موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹس ٹھیک کروانے کیلیے 5 دسمبر تک کی مہلت دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس اب شہر میں جعلی، غیر قانونی اور ناقابلِ شناخت نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف سخت اور بلا تفریق کارروائی کرے گی۔

پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری 5 دسمبر 2025 تک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس درست کروالیں بصورت پولیس ان کی گاڑیاں یاسائیکلوں کو ضبط کیا جائے گا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں جعلی، غیر قانونی اور ناقابلِ شناخت نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف سخت اور بلا تفریق کارروائی کے احکامات جاری کردیے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہریوں سے گزارش کی گئی یے کہ 5 دسمبر 2025 تک اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس کو درست اور قانون کے مطابق بنوا لیں، بصورتِ دیگر، قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور گاڑیاں ضبط کر لی جائیں گی اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او اورنگی ٹاوٴن انسپکٹرمحمد یوسف مہر نے ایڈیشنل آئی کراچی کے جاری ہدایت کے حوالے سے ایکسپریس کو بتایا کہ پولیس احکامات پر موثر طریقے سے عمل درآمد کرائی گی۔

انہوں نے بتایا کہ ہر تھانہ اپنی حدود میں اسنیپ چیکنگ کرتا ہے، اب ان احکامات کے تحت 5 دسمبر کے بعد تمام گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس کو چیکنگ کے دوران روک کر چیک کیا جائے گا، چیکنگ کے دوران پولیس دیکھے گی کہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر جو نمبر پلیٹ آویزاں ہیں وہ غیر قانونی یا ناقابل شناخت تو نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ شکایات سامنے آئی ہیں کہ کئی شہری اپنی گاڑی اور موٹر سائیکل پر اپنی نمبر پلیٹ آویزاں نہیں کرتے جبکہ کئی نمبر پلیٹوں پر ہندسے مکمل نہیں ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ای چالان سسٹم نافذ ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے نمبر پلیٹ میں چھیڑ چھاڑ اور کی شکایات سامنے آئیں، کئی گاڑی یا موٹر سائیکل والوں نے چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹس یا تو اتار دی ہیں یا ان کو مختلف طریقوں سے چھپا لیا یے۔

کئی افراد نے اپنی گاڑیوں یا موٹر سائیکلوں پر نمبر پلیٹس  قوانین کے مطابق نہیں لگائی، اس لیے پولیس کو کارروائی کا اختیار دیا گیا یے۔انہوں نے بتایا کہ علاقائی تھانہ کی پٹرولنگ موبائل یا اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس مشکوک یا ناقابل شناخت نمبر پلیٹ کی حامل گاڑی یا موٹر سائیکل کو روکے گی۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی یا موٹر سائیکل والے سے چیکنگ کے دوران گاڑی کے کاغذات طلب کیے جائیں گے ۔ان کاغذات پر درج گاڑی کے نمبر، انجن نمبر یا چیسس نمبر کی ایکسائز کی آن لائن ویب سائٹ پورٹل یا سی پی ایل سی سے تصدیق کی جائے گی اور پھر دیکھا جائے گا کہ گاڑی کلیئر ہے یا نہیں۔

اس کے علاوہ گاڑی یا موٹر سائیکل سوار کی ذاتی معلومات تلاش ایپ سے بائیو میٹرک تصدیق سے کی جائے گی، ایپ سے مذکورہ شخص کی تمام ذاتی تفصیلات اور کریمنل ریکارڈ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں واضح ہوسکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اگر گاڑی یا موٹر سائیکل چوری کی ہوگی تو متعلقہ تھانہ میں درج مقدمہ کے تحت اس شخص کے خلاف گرفتاری اور گاڑی و موٹر سائیکل ضبط کی جائے گی۔

ناقابل شناخت یامشکوک موٹر سائیکل یا گاڑی کی نمبر آویزاں ہونے کی صورت میں اس کو دفعہ 550 کے تحت پولیس اس گاڑی یاموٹر سائیکل کو ضبط کرلے گی جبکہ قانونی کارروائی کے بعد اس گاڑی یا مو سائیکل کوعدالت سے ریلیز کیا جاسکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اگر گاڑی یا موٹر سائیکل کلیئر ہوگی اور اس کی چلانے والے کا ریکارڈ کریمنل ہوگا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق مذید کارروائی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ان احکامات سے کراچی میں قیام امن اور گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی چوری روک تھام میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم کا آغاز 6 دسمبر سے شروع ہوگا اور قانون کی پاسداری نہ  کرنے والوں کے خلاف  سخت ایکشن ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں گاڑی یا موٹر سائیکل انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کے دوران کی نمبر پلیٹس کے مطابق جائے گی کے خلاف گی اور

پڑھیں:

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔

فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔

رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔

ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا