عوامی خدمت کے امور میں کسی غلطی یا کوتاہی کی ہرگز گنجائش نہیں، وزیراعلی پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
عوامی خدمت کے امور میں کسی غلطی یا کوتاہی کی ہرگز گنجائش نہیں، وزیراعلی پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بعض شہروں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں غیر معیاری کارکردگی اورکسی بھی قسم کی کوتاہی برتنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی۔وزیراعلی مریم نواز نے اجلاس میں ستھرا پنجاب کے نجی ٹھیکیداروں کے خلاف غیر معیاری کارکردگی پر کارروائی کی وارننگ دے دی
مریم نواز کا کہنا تھا کہ فنڈز دینے کے باوجود بہترین رزلٹ نہ آنا افسوسناک ہے۔صفائی کی صورتحال تسلی بخش نہ ہونے پر ستھرا پنجاب کنٹریکٹ دوبارہ کرنے پر غور بھی کیا گیا، ستھرا پنجاب کا جو کنٹریکٹر کام معیاری نہیں کرے گا، اس کی ادائیگی فوری طور پر معطل ہوگی۔پنجاب حکومت نے پنجاب بھر میں کوڑے دان روزانہ دھونے کی ہدایت دی، ویسٹ انکلوژرکو چاردیواری بناکر بند کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔بعض اضلاع کے چند سرکاری اسپتالوں میں پوری طرح فری میڈیسن نہ ملنے کا سخت نوٹس بھی لیا گیا، وزیراعلی نے پارکنگ ایریاز، بس اسٹینڈز، اڈوں اور تمام پبلک مقامات کی مثالی صفائی کا حکم دیا۔وزیراعلی نے گڈگورننس یقینی بنانے کے لئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ویجی لینس ٹیمیں بنانے کا حکم بھی جاری کیا، مساجد کے وضو خانے کا پانی شجرکاری کے لئے استعمال کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی۔پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیز میں صفائی، مین ہول، ڈھکن اور اسٹریٹ لائٹس یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں
سرکاری احکامات پر عملد رآمد یقینی نہ بنانے والی ہاوسنگ سوسائٹیز کو جرمانہ کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے۔مسلسل غیر معیاری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ضلعی سربراہان کو تبدیل کرنے کی وارننگ بھی دی گئی ہے، 2وارننگ کے بعد تیسری وارننگ پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو ہٹا دیا جائے گا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ فنڈز دینے کے باوجود بہترین رزلٹ نہ آنا افسوسناک ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے امور میں کسی غلطی یا کوتاہی کی ہرگز گنجائش نہیں۔پنجاب کے ہر شعبے میں نیکسٹ لیول گورننس درکار ہے، ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو پورے اختیارات، فنانس اور اعتماد دیا اب100فیصد رزلٹ چاہیے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب گڈ گورننس میں باقی صوبوں سے بہتر ہے لیکن میں مطمئن نہیں، معیار نیکسٹ لیول کا ہونا چاہیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کی ایک بار پھر تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کی ایک بار پھر تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی ہری پور سے پی ٹی آئی 29 کے 29 پولنگ سٹیشن جیتے گی: عمر ایوب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی روزہ رسولﷺ پر حاضری، ملک میں امن، ترقی کیلئے دعا بلاول بھٹو کو جدوجہد کر کے وزیر اعظم بنانا ہے: گورنر پنجاب اٹھائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی بات زیر غور نہیں، وفاقی وزیرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے
پڑھیں:
وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کی پابندی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو باضابطہ خط ارسال کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خط میں لکھا کہ بانی پی ٹی ائی کے اہلِ خانہ کو عدالتی اجازت کے باوجود ملاقات کیلئے روکا گیا، سابق وزیر اعظم کی بہنوں سے بدسلوکی کی گئی جبکہ بزرگ خواتین کو سڑک پر بٹھایا گیا۔ یہ اقدام غیر انسانی، غیر اخلاقی اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ خط میں پنجاب حکومت سے فوری عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط میں سہیل آفرہدی نے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مریم نواز سے جیل و پولیس کو واضح ہدایات دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ سہیل آفریدی نے خط میں لکھا کہ ملاقاتوں کیلئے باوقار اور قانونی نظام قائم کیا جائے، بانی پی ٹی ائی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ امید ہے پنجاب حکومت فوری ایکشن لے گی۔