محمد وسیم جونیئر کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
راولپنڈی:
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے سری لنکا کے خلاف میچ میں باؤنڈری پر کیچ لے کر شائقین کو حیران کر دیا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
میچ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں صاحبزادہ فرحان اور محمد نواز نے جہاں شاندار کاکردگی دکھائی وہیں محمد وسیم جونیئر بھی فیلڈنگ میں کسی سے پیچھے نہ رہے۔ انہوں نے ایک سری لنکن کے کھلاڑی کو رن آؤٹ اور دوسرے کا باؤنڈر پر ناقابل یقین کیچ تھاما۔
محمد نواز کو 16 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا سب سے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
- Gun fielder.
- Handy with the bat. ✅️
- Excellent bowler. ✅️
WASIM JR IS A COMPLETE PACKAGE. ???? pic.twitter.com/y4FrJ4oPKe — Sheri. (@CallMeSheri1_) November 22, 2025
سری لنکن کھلاڑی کمنڈو مینڈس نے محمد نواز کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش کی تاہم باؤنڈری پر موجود محمد وسیم نے حیرت انگیز کیچ لے کر بلے باز اور شائقین کو حیران کر دیا۔
محمد وسیم نے جب باؤنڈری پر کیچ تھاما تو اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے تو باؤنڈر سے باہر جاتے ہوئے گیند ہوا میں اچھال دی اور دوبارہ باؤنڈری کے اندر آکر کیچ تھام لیا۔
اس طرح، کمنڈو مینڈس 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سری لنکن ٹیم 129 رنز کا ہدف ہی دے سکی جسے پاکستان ٹیم نے 15.3 اوور میں حاصل کر لیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔