Islam Times:
2025-11-23@15:22:54 GMT

نتین یاہو انتخابات کو موخر کرنا چاہتا ہے، یائیر لیپڈ

اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT

نتین یاہو انتخابات کو موخر کرنا چاہتا ہے، یائیر لیپڈ

اپنے ایک بیان میں صیہونی اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بنیادی طور پر کرپٹ ہے جو اسرائیل کو آہستہ آہستہ تباہ کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی اپوزیشن لیڈر "یائیر لیپڈ" نے اعلان کیا کہ "نتین یاہو" کی حکومت جانتی ہے کہ آئندہ انتخابات میں انہیں شکست ہو جائے گی اسی لئے وہ الیکشن ملتوی کرانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ یہ حکومت بنیادی طور پر کرپٹ ہے جو اسرائیل کو آہستہ آہستہ تباہ کر رہی ہے۔ یائیر لیپڈ نے کہا کہ میں ایسے مباحثوں میں حصہ لینے کے لیے تیار نہیں جو یہ عوامی تاثر بناتے ہیں کہ شاید کہیں ہم ہار نہ جائیں، حالانکہ جب بھی انتخابات ہوئے تو ہم ہی جیتیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی یائیر لیپڈ نے صیہونی وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر کے واقعات کی تفتیش کے لیے کمیشن کے قیام کی ضرورت پر وسیع اتفاق رائے ہے، لیکن حکومت اس ذمہ داری سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے خبردار کیا کہ 7 اکتوبر کو انٹیلی جنس اور سیکیورٹی کی ناکامی کی تحقیقات کے حوالے سے نیتن یاہو کی کابینہ کی مخالفت، اپنی ذمہ داری سے فرار ہے۔ ایسا رویہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

غزہ میں تازہ صیہونی حملے میں24 فلسطینی شہید، پاکستان کی مذمت

پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کے حالیہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے جن کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہریوں خصوصاً خواتین اور بچوں کی شہادتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایسے اقدامات بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور حال ہی میں شرم الشیخ میں طے پانے والے امن معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کو بھی شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔

حکومتِ پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فوری اقدامات کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کو روکے اور بین الاقوامی انسانی حقوق و انسانی قوانین کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

پاکستان نے ایک مرتبہ پھر اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

غزہ میں قابض صیہونی فورسز کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں اور جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔

غزہ سٹی، دیرالبلاح، رفاہ اور نصیرات میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہید اور بیسیوں زخمی ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اسپتال، اسکول اور پناہ گاہیں بھی مسلسل حملوں کی زد میں ہیں، جبکہ شدید غذائی بحران کے باعث شہریوں کی زندگی مزید مشکلات کا شکار ہے۔

اسرائیل کی مغربی کنارے میں بھی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں، جس سے خطے میں انسانی بحران اور کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئی بھی بین الاقوامی طاقت حماس کو غیر مسلح نہیں کر سکتی، صیہونی وزیر
  • غزہ میں تازہ صیہونی حملے میں24 فلسطینی شہید، پاکستان کی مذمت
  • غزہ میں صیہونی وحشیانہ حملے جاری، 24 فلسطینی شہید، خواتین اور بچے بھی متاثر
  • قیدی ملنا نہیں چاہتا تو جیل حکام زبردستی نہیں ملوا سکتے ، سہیل آفریدی کے خط پر عظمیٰ بخاری کا جواب
  • کیا ظہران ممدانی نیتن یاہو کو گرفتار کرینگے؟ ٹرمپ، ممدانی ملاقات نے سب واضح کر دیا
  • ٹرمپ اور ممدانی کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات، نیتن یاہو کی گرفتاری پر کیا بات ہوئی؟
  • کیا ظہرانی ممدانی نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے؟ ٹرمپ، ممدانی ملاقات کے بعد امریکی صدر نے سب بتا دیا
  • چاہتا ہوں یوکرین جمعرات تک امریکی امن معاہدہ قبول کرلے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • بنگلادیش: سپریم کورٹ کا غیرجانبدار نگراں حکومت کا نظام بحال کرنے کا حکم