کراچی؛ کینٹ ریلوے اسٹیشن کے مسافروں کو جدید سہولتیں مل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک : شہرِ قائد کے کینٹ ریلوے اسٹیشن کے مسافروں کو کئی جدید سہولتیں فراہم کر دی گئیں۔
کراچی کے کینٹ اسٹیشن میں مسافروں کی سہولت کے لیے سی آئی پی لاؤنجز اور خودکار سیڑھیوں، فری وائی فائی سمیت دیگر کئی جدید سہولتیں فراہم کر دی گئیں۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا اور وہاں مسافروں کو فراہم کی جانے والی جدید سہولتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی سے بہت مطالبہ تھا کہ یہاں کام کیا جائے۔ اب ہم نے لاہوراسٹیشن سے زیادہ بڑا اسٹیشن کراچی میں تبدیل کیا ہے۔ سی آئی پی لاؤنج کے ساتھ اکانومی اور فیملی ایریا بھی بنایا گیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا
حنیف عباسی نے کہا کہ ملک کا ہی نہیں بلکہ کراچی پاکستان ریلویز کا بھی حب ہے۔ ورلڈ کلاس ٹرین تیار کی ہے، جس میں فری وائی فائی کی سہولت دستاب ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ ریلویز میں سات سے 8 میں بہت کام کیا گیا ہے۔ ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے تعاون سے ریلوے ٹریکس پر کام کیا جا رہا ہے۔ انہیں بننے میں 4 سے 5 سال لگیں گے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
5 بڑی فارما کمپنیاں پاکستان چھوڑ گئیں
ویب ڈیسک:گزشتہ تین سالوں کے دوران پاکستان سے پانچ بڑی ملٹی نیشنل دواساز کمپنیاں اپنے مقامی آپریشنز ختم کر کے ملک سے جاچکی ہیں، یہ انکشاف قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تازہ رپورٹ میں کیا گیا۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اسمبلی کو بتایا کہ Bayer، ICI Pakistan، Sanofi-Aventis، Pfizer اور Novartis نے پاکستان میں اپنے مینوفیکچرنگ یونٹس فروخت کر دیے ہیں، جنہیں اب مقامی کمپنیاں چلا رہی ہیں۔
ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی
وزیر صحت کے مطابق یہ کمپنیاں مکمل بندش کے باعث نہیں بلکہ ایک اسٹریٹجک کاروباری فیصلے کے تحت پاکستان سے نکلیں، تمام فیکٹریاں نئے مالکان کے تحت کام جاری رکھے ہوئے ہیں، تاکہ ضروری ادویات کی فراہمی متاثر نہ ہو۔
اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق، Bayer کی لاہور میں موجود فیکٹری، ICI Pakistan کے مختلف شہروں میں آپریشنز، Sanofi کا کورنگی، کراچی میں صنعتی یونٹ، Pfizer کا SITE کراچی میں پلانٹ، Novartis کا ویسٹ وہارف کراچی میں یونٹ ، یہ کمپنیاں پاکستان سے نکلیں ہیں۔
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا
یہ تمام مینوفیکچرنگ یونٹس مقامی کمپنیوں کے حوالے ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فارما کمپنیوں کے ملک سے نکلنے کی وجوہات کی تفصیلات قومی اسمبلی کو فراہم نہیں کی گئیں۔