Daily Mumtaz:
2025-11-10@16:15:34 GMT

بنگلور کے ایئرپورٹ پر نماز کی ادائیگی، بی جے پی آگ بگولہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT

بنگلور کے ایئرپورٹ پر نماز کی ادائیگی، بی جے پی آگ بگولہ

بنگلور(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو کے ایئرپورٹ پر نماز کی ادائیگی پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آگ بگولہ ہوگئی۔کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 2 پر چند مسلمانوں کے باجماعت نماز ادا کر نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد بی جے پی نے ریاستی حکومت سے احتجاج شروع کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سیکیورٹی اہلکار بھی نماز کے دوران موجود ہیں۔ اس حوالے سے بی جے پی کرناٹک کے ترجمان وجے پرساد نے وزیر اعلیٰ سدارامیا اور وزیر پریانک کھرگے سے سوال کیا کہ کیا نمازیوں نے عوامی مقام پر نماز ادا کرنے کے لیے حکومت سے پیشگی اجازت لی تھی؟

بی جے پی رہنما نے کہا کہ بنگلورو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 2 میں یہ سب کیسے ہونے دیا گیا؟ عوامی مقام پر نماز کی اجازت کیوں دی گئی؟

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بی جے پی

پڑھیں:

ایئرپورٹ پر خوفناک دھماکہ، موبائل پاور بینک پھٹنے سے مسافر جھلس گیا

میلبرن: آسٹریلیا کے میلبرن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر اس وقت جھلس گیا جب اس کی جیب میں رکھا لیتھیئم پاور بینک اچانک پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ قانتس ایئرلائن کے بزنس لاؤنج میں پیش آیا جہاں پاور بینک حرارت کے باعث اچانک آگ پکڑ گیا۔ دھواں پھیلنے کے بعد لاؤنج میں موجود تقریباً 150 افراد کو فوری طور پر باحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق عملے نے فوراً متاثرہ مسافر کو شاور روم میں لے جا کر آگ بجھائی، جس کے بعد طبی عملے نے ابتدائی امداد فراہم کی۔ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

قانتس ایئرلائن نے واقعے کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ پاور بینک اور لیتھیئم بیٹریز کے استعمال سے متعلق اپنی پالیسی کا ازسرِنو جائزہ لے رہی ہے اور جلد نئی ہدایات جاری کی جائیں گی۔

قابلِ ذکر ہے کہ متعدد بین الاقوامی ایئرلائنز پہلے ہی پاور بینک کے استعمال پر پابندی عائد کرچکی ہیں، جبکہ کچھ نے پاور بینک کی گنجائش اور چارجنگ کے حوالے سے بھی حدود مقرر کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سابق ایم این اے  جسٹس (ر) افتخار چیمہ سپردخاک
  • رائے ونڈ: عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ دعا کیساتھ ختم
  • غربت میں کمی اور حقیقی غربت
  • تجدید وتجدّْد
  • ایئرپورٹ پر خوفناک دھماکہ، موبائل پاور بینک پھٹنے سے مسافر جھلس گیا
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شدید ردعمل
  • قوانین کا مقصد عوامی مفاد ہے، سیاسی انتقام کے نکات نکال دیے جائیں گے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا حالیہ بیان افسوسناک، غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز ہے۔ وفاقی وزیر امیر مقام 
  • بیلجیم کے لیژ ایئرپورٹ پر ڈرون کی موجودگی سے پروازیں معطل، تھوڑی دیر بعد بحال