وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا حالیہ بیان افسوسناک، غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز ہے۔ وفاقی وزیر امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
سٹی 42: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حالیہ بیان پر وفاقی وزیر و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے بھی ردعمل دے دیا
وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا حالیہ بیان افسوسناک، غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز ہے۔ ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات کسی بھی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے۔
خیبرپختونخوا کے عوام سیکیورٹی فورسز اور پاک افواج کی امن و استحکام کیلئے قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔خیبرپختونخوا کے عوام شہداء کی لازوال قربانیوں اور ان کے خون کا احترام کرتے ہیں۔ یہ کسی فرد واحد کی دہشتگردانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے نہ کہ صوبے کی عوام کا۔ایسی باتیں دشمن کے بیانیے کو تقویت دیتی ہیں، عوام میں انتشار اور ریاستی اداروں کے خلاف بداعتمادی پیدا کرنا کسی محب وطن قیادت کا شیوہ نہیں۔
ڈالر کی قیمت میں کمی
امیر مقام نے کہا مساجد اور شہداء کے تقدس کے نام پر نفرت انگیزی پھیلانا انتہائی قابلِ مذمت ہے۔وزیراعلیٰ کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کا منصب ذمہ داری، سنجیدگی اور قومی یکجہتی کا متقاضی ہے، نہ کہ انتشار اور اداروں سے ٹکراؤ کا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) واضح موقف رکھتی ہے کہ امن، ترقی اور استحکام ہی خیبرپختونخوا کے عوام کا اصل حق ہے۔
وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا وزیراعلیٰ صوبے کے آئینی سربراہ ہیں، انہیں اپنے عہدے کی حرمت برقرار رکھتے ہوئے قومی اداروں سے تصادم نہیں بلکہ تعاون کی راہ اختیار کرنی چاہیے۔
روزِ اول سے پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کیلئے اقدامات کو اولین ترجیح دی؛ وزیراعظم
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا کے وفاقی وزیر
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔