وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا ٹمبر مافیا کے خلاف اعلانِ جنگ
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-08-11
پشاور ( آن لائن ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت محکمہ ماحولیاتی تبدیلی، جنگلات و جنگلی حیات کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی، ٹمبر مافیا کی سرگرمیوں، اور جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار کے خلاف مؤثر اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے درختوں کی کٹائی کے معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کرنے کا اعلان کیا اور ٹمبر مافیا کے خلاف سخت ترین کارروائی کا حکم دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگلات قوم کی امانت ہیں، ان کی لوٹ مار کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث عناصر کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں اور کسی بھی اثر و رسوخ کو خاطر میں نہ لایا جائے۔ اسی طرح غیر قانونی شکار اور جنگلی حیات کی تجارت میں ملوث افراد کے خلاف بھی فوری گرفتاری اور سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سہیل آفریدی کا خیبر ٹیچنگ اسپتال میں صحت کارڈ بندش کا نوٹس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-15
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں بغیر اطلاع صحت کارڈ کی بندش کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نیخیبر ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بغیر اطلاع 8 گھنٹے صحت کارڈ کی بندش پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا۔سہیل آفریدی نے صحت کارڈ پربلا تعطل علاج کی فراہمی یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ کی مد میں فنڈز جاری ہوچکے ہیں لہٰذا عوام کو صحت کی سہولیات میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔