پی سی بی نے 2025-26 ڈومیسٹک سیزن کے لیے کنٹریکٹ لسٹ جاری کر دی
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے سیزن 2025-26 کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے 157 ڈومیسٹک کرکٹرز کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔ ڈومیسٹک کنٹریکٹس کی مدت اگست 2025 سے جولائی 2026 تک ہے۔ کنٹریکٹس کی تعداد کو 131 سے بڑھا کر 157 کر دی گئی ہے۔ ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں تین کی بجائے چار کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔ کیٹیگری ایک میں 30، دو میں 55، تین میں 51 اور چار میں 21 کھلاڑی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس پچھلے سال کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
گورنر سندھ نے زرعی آمدنی پر ٹیکس میں ریلیف دینے والا آرڈیننس جاری کر دیا
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے “سندھ ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ 2025 (ترمیمی) آرڈیننس” جاری کر دیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر کے کاشتکاروں کو زرعی آمدنی پر ٹیکس میں خاص ریلیف فراہم کیا جائے گا۔آرڈیننس کے مطابق زرعی انکم ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ اس اقدام سے صوبے میں زرعی ترقی کو فروغ ملے گا اور کاشتکار برادری کو مالی سہولت میسر آئے گی، جس سے وہ اپنی پیداوار اور کاروبار بہتر انداز میں چلا سکیں گے۔