سازش کے تحت عاشقان رسول سنی تحریک کو دیوار سے لگایاجارہاہے،سنی تحریک
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251215-5-8
خیرپور(نمائندہ جسارت) سندھ حکومت بھتہ خوری کے نام پر ٹوپی ڈرامہ بند کرے ہم محب وطن پاکستانی ہیں ہمیں محب الوطنی کی سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک سندھ کے جنرل سیکرٹری وحید الرحمان شرقادری نے قادری ہاوس کراچی پر چھاپہ کی شدید الفاظ میں مزہمت کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ ایک سازش کے تحت عاشقان رسول سنی تحریک کو دیوار سے لگانے کی کوشیش کی جارہی جس کی ہم پر زور الفاظ میں مذہمت کرتے ہیں اس موقع پر ثروت اعجاز قادری کی گرفتاری کی اطلاع سن کر کارکنوں کی بڑی تعداد سنی تحریک کے ضلعی دفتر جمع ہوگئی تھی وحید الرحمان شرقادری نے کہا کہ پولیس نے جو اسلحہ دیکھایا ہے الحمد اللہ اس اسلحہ کے لائسنس ہیں جو بلال بھائی نے تسلیم بھی کئے اور دیکھائے بھی ہیں باقی جو گنیں دیکھائی گئی ہیں وہ سیکورٹی گارڈ پولیس والوں کی ہیں جو سرکاری ہیں وحید الرحمان شرقادری نے مزید خطاب کرتے یوئے کہا کہ سنی تحریک ایک پر امن تحریک ہے سیاسی تحریک ہے ہم ملک میں امن چاھتے ہیں امن لیکر نکلے ہیں انھوں نے کہا کہ یہ سب سندھ حکومت کے اشارے پر ہوا ہے حکومت اسلحہ واپس کرئے گھر پر چھاپہ اور چار دیواری کے تقدوس کو پامال کرنے کی معافی مانگیں ورنہ ہم اپنے قائدین کے اشارے کے انتظار میں ہیں ہمیں جو حکم ملے گا اس پر عمل کریں گے ہم نے اپنے کارکنوں کو صبر کی تلقین کی ہوئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تحریک پاکستان کے رہنما علامہ شبیر احمد عثمانی کی برسی پر انکی آخری آرام گاہ پر دعا کی جارہی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار