قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-03-1
کیا تیرے رب کے خزانے اِن کے قبضے میں ہیں؟ یا اْن پر اِنہی کا حکم چلتا ہے؟۔ کیا اِن کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر یہ عالم بالا کی سن گن لیتے ہیں؟ اِن میں سے جس نے سن گن لی ہو وہ لائے کوئی کھلی دلیل۔ کیا اللہ کے لیے تو ہیں بیٹیاں اور تم لوگوں کے لیے ہیں بیٹے؟۔ کیا تم اِن سے کوئی اجر مانگتے ہو کہ یہ زبردستی پڑی ہوئی چٹی کے بوجھ تلے دبے جاتے ہیں؟۔ کیا اِن کے پاس غیب کے حقائق کا علم ہے کہ اْس کی بنا پر یہ لکھ رہے ہوں؟۔ (سورۃ الطور:37تا41)
ابو سعید ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ؐ نے فرمایا: ’’جو مسلمان بھی کوئی دعا کرتا ہے جس میں کوئی گناہ نہ ہو اور نہ ہی قطع رحمی ہو، تو اللہ سبحانہ و تعالیٰ اسے اس دعا کے بدلے تین چیزوں میں سے ایک ضرور عطا کرتا ہے: یا تو جلد اس کی دعا قبول کر لی جاتی ہے، یا پھر اسے آخرت کے لیے ذخیرہ کر لیا جاتا ہے، یا پھر اس سے اتنی ہی بری چیز کو دور کر دیا جاتا ہے۔ صحابہ کرام نے عرض کیا: پھر تو ہم کثرت سے دعا کریں گے؟ نبی کریم ؐ نے فرمایا: اللہ تو اس سے بھی زیادہ دینے والا ہے‘‘۔ (مسند احمد)
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کردی ہے۔
ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں جانتا، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بدستور برقرار ہے، اور پاکستان دونوں ممالک میں معاہدہ کرانے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا ایران مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ وی نیوز