ایک مائنس ہوا تو کوئی بھی باقی نہیں بچے گا‘ بیرسٹرگوہرکا انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-01-20
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر ایک مائنس ہوا تو اس کے بعد ایک بھی باقی نہیں رہے گا، حالات بھی آپ کے کنٹرول میں نہیں آئیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ کاروباری دنیا نہیں ہے کہ 2 میں سے ایک مائنس کرو تو ایک رہ جائے گا، اگر ایک مائنس ہوا تو اس کے بعد ایک بھی باقی نہیں رہے گا، خان صاحب کی بہنوں پر واٹر کینن کا استعمال کیا گیا، “Enough is enough”۔ انہوں نے کہا ہے کہ خان صاحب سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں ہے جو ملاقاتوں کے لیے آتا ہے اس پر واٹر کینن کا استعمال کیا جاتا ہے، اگر وہ 2 گھنٹے تک اور بیٹھے رہتے تو ملک اور قوم کا کیا نقصان ہو جاتا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آپ یہ بہانہ لگا رہے ہیں کہ خان کی ٹویٹ کی وجہ سے ملاقات نہیں ہو رہی، کیا بشریٰ بی بی کی فیملی پریس کانفرنسز کر رہی ہے ان کی ملاقاتیں کیوں نہیں کروا رہے؟ انہوں نے کہا ہے کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے کچھ نہیں ہوگا لیکن پھر ایسا ہو گا جو کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوگا، ہم سسٹم کا حصہ اس لیے ہیں تاکہ ملک میں جمہوریت برقرار رہے، ہم اس وقت تین کروڑ عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ روز صوبائی اسمبلی میں ایک قرار داد منظور ہوئی ہے، آپ اس مرتبہ فیڈریشن کے یونٹس کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کر رہے ہیں، آپ پی ٹی آئی پر کیا بین لگانے جا رہے ہیں؟ ابھی تک تو اپ نے سرٹیفکیٹ ہی نہیں قبول کیا، اگر یہی حالات رہے تو مہینے میں بھی حالات آپ کے کنٹرول میں نہیں آئیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا ہے کہ ایک مائنس رہے ہیں
پڑھیں:
بشریٰ بی بی کی وفاداری پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جا سکتا: مریم وٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے واضح کیا ہے کہ بشریٰ بی بی اپنے شوہر عمران خان کو دھوکا دینے کا تصور بھی نہیں کر سکتیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔
مریم وٹو کا کہنا تھا کہ گزشتہ 8 ہفتوں سے اہلِ خانہ کو بشریٰ بی بی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، حتیٰ کہ وکلا کو بھی رسائی حاصل نہیں۔ ان کے مطابق خاندان کے پاس بشریٰ بی بی کی خیریت سے متعلق کوئی مصدقہ معلومات موجود نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر دانستہ طور پر یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ عمران خان کو دھوکا دے کر اپنی بہن کو باہر لانا چاہتی ہیں، جبکہ حقیقت میں ان کے خلاف گھناؤنا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
مریم وٹو کے مطابق بشریٰ بی بی نے خود بنی گالہ چھوڑ کر جیل جانے کا فیصلہ کیا اور دونوں بار رضاکارانہ طور پر گرفتاری دی۔ اگر وہ دھوکا دینا چاہتیں تو پہلے ہی ایسا کر سکتی تھیں، مگر انہوں نے ہمیشہ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کا فیصلہ کیا۔