مائنس ون ہوا تو کوئی باقی رہے گا نہ حالات آپ کے کنٹرول میں آئیں گے: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر ایک مائنس ہوا تو اس کے بعد ایک بھی باقی نہیں رہے گا، حالات بھی آپ کے کنٹرول میں نہیں آئیں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ کاروباری دنیا نہیں ہے کہ دو میں سے ایک مائنس کرو تو ایک رہ جائے گا، اگر ایک مائنس ہوا تو اس کے بعد ایک بھی باقی نہیں رہے گا، خان صاحب کی بہنوں پر واٹر کینن کا استعمال کیا گیا، "Enough is enough"۔
سلیکشن نہ کرنے پر کرکٹرز کا ہیڈ کوچ پر بدترین تشدد،سر پر 20 ٹانکے آگئے
انہوں نے کہا ہے کہ خان صاحب سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں ہے جو ملاقاتوں کے لیے آتا ہے اس پر واٹر کینن کا استعمال کیا جاتا ہے، اگر وہ دو گھنٹے تک اور بیٹھے رہتے تو ملک اور قوم کا کیا نقصان ہو جاتا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آپ یہ بہانہ لگا رہے ہیں کہ خان کی ٹویٹ کی وجہ سے ملاقات نہیں ہو رہی، کیا بشریٰ بی بی کی فیملی پریس کانفرنسز کر رہی ہے ان کی ملاقاتیں کیوں نہیں کروا رہے؟
انہوں نے کہا ہے کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے کچھ نہیں ہوگا لیکن پھر ایسا ہو گا جو کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوگا، ہم سسٹم کا حصہ اس لیے ہیں تاکہ ملک میں جمہوریت برقرار رہے، ہم اس وقت تین کروڑ عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے محبت، احترام اور رواداری کا فروغ ضروری ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ روز صوبائی اسمبلی میں ایک قرار داد منظور ہوئی ہے، آپ اس مرتبہ فیڈریشن کے یونٹس کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کر رہے ہیں، آپ پی ٹی آئی پر کیا بین لگانے جا رہے ہیں؟ ابھی تک تو اپ نے سرٹیفیکیٹ ہی نہیں قبول کیا، اگر یہی حالات رہے تو مہینے میں بھی حالات آپ کے کنٹرول میں نہیں آئیں گے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے کنٹرول میں نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر رہے ہیں
پڑھیں:
ہمیں مانئس کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ بھی نہیں رہیں گے: بیرسٹر گوہر
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں مانئس کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ بھی نہیں رہیں گے۔ یہ کاروباری دنیا نہیں، دو میں سے ایک مانئس کرو ایک رہ جائے گا۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں ملک اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے آرہے ہیں، مگر کچھ لوگ حالات بہتر ہوتے ہوئے دیکھنا نہیں چاہتے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ رات کو اڈیالہ جیل کے باہر بانی کی بہنوں اور کارکنان پر واٹرکینن کیوں استعمال کیے گئے، ہم اس وقت تین کروڑ لوگوں کے نمائندے ہیں، اتنی بڑی جماعت کو اگر آپ سسٹم سے نکال دیتے ہیں تو پیچھے بچتا کیا ہے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مطالبہ کرتے ہیں کہ پیپلزپارٹی گورنر راج پر اپنا آفیشل مؤقف واضح کرے
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی مشکل وقتوں میں اچھی کوششیں کر چکے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسپیکر کا کردار قابل تعریف رہا ہے مگر مزید اچھے اقدامات کی ضرورت ہے، عدلیہ سے لوگ مایوس ہو گئے ہیں۔