مدھیا پردیش، بھارتی بچہ شطرنج کی تاریخ کا کم عمر کھلاڑی قرار!
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
مدھیا پردیش (ویب ڈیسک)بھارتی ریاست سے تعلق رکھنے والے سروگیا سنگھ کُشواہا کو FIDE کی جانب سے باقاعدہ ریٹنگ دے دی گئی۔بھارت سے تعلق رکھنے والا تین سالہ بچہ انٹرنیشنل چیس فیڈریشن (FIDE) کی جانب سے آفیشل ریٹنگ ملنے کے بعد شطرنج کی تاریخ کا سب سے کم عمر کھلاڑی بن گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مدھیا پردیش کے علاقے ساگر سے تعلق رکھنے والے سروگیا سنگھ کُشواہا صرف تین سال سات ماہ اور 20 دن کے تھے جب ان کو FIDE کی جانب سے ریٹنگ دی گئی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ کولکتہ کے انیش سرکار نے نومبر 2024 میں حاصل کیا تھا۔
اس رینکنگ کو حاصل کرنے کے لیے کسی بھی کھلاڑی کو FIDE سے منظور شدہ مقابلوں میں پانچ ریٹڈ کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنا ہوتا ہے اور کم از کم ایک میچ ڈرا یا جیتنا ہوتا ہے، جو سروگیا نے مدھیا پردیش اور بھارت کے دیگر علاقوں میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں تین مواقع پر کیا۔
تین سالہ کھلاڑی کا فی الحال نرسری میں داخلہ ہوا ہے لیکن ان کی ریٹنگ 1572 ہے جو کہ بہت سے بڑی عمر کے کھلاڑیوں سے بہتر ہے۔
فیڈریشن کی ریٹنگ 1400 سے شروع ہوتی ہے اور جو بھی اس حد سے نیچے جاتا ہے وہ ان ریٹڈ تصور کیا جاتا ہے۔ عالمی نمبر 1 اور لیجنڈ کھلاڑی میگنس کارلسن (جنہوں نے پہلی بار شطرنج پانچ برس کی عمر میں کھیلی) 2824 کی ریٹنگ کے ساتھ سرِ فہرست ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مدھیا پردیش
پڑھیں:
قومی کرکٹرز کو بگ بیش سمیت دیگر لیگز چھوڑنے کا حکم
سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ٹی20 سیریز کے پیشِ نظر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بگ بیش لیگ سمیت تمام غیر ملکی لیگز چھوڑ کر نیشنل ڈیوٹی کے لیے وطن واپس آئیں۔
پی سی بی کا پیغام برائے این او سی ہولڈرزذرائع کے مطابق پی سی بی نے ان تمام کرکٹرز کو جو این او سی کے تحت مختلف لیگز میں مصروف ہیں آگاہ کر دیا ہے کہ قومی اسکواڈ میں منتخب ہونے کی صورت میں انہیں فوری طور پر لیگ چھوڑ کر رپورٹ کرنا ہوگا۔
سیریز میں شمولیت کی صورت میں لیگز سے علیحدگی لازمذرائع کا کہنا ہے کہ جس کھلاڑی کا نام سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز میں شامل اسکواڈ میں آئے گا اسے اپنی موجودہ لیگ چھوڑنے کی پابندی ہوگی۔
این او سی کی مدت اور مستفید کھلاڑیبگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے پاکستانی کرکٹرز کو 14 دسمبر سے 28 جنوری تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، حارث رؤف، شاداب خان اور حسن علی کو بی بی ایل کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فخر زمان، نسیم شاہ اور حسن نواز کو آئی ایل ٹی 20 کے لیے 4 جنوری تک این او سی دیے گئے ہیں۔
پاکستان ٹیم کا مصروف شیڈولپاکستان ٹیم کو سری لنکا کے خلاف 7، 9 اور 11 جنوری کو تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کھیلنی ہے جب کہ جنوری کے آخر میں آسٹریلیا بھی پاکستان کے دورے پر آئے گا جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز شیڈول ہے۔
مسلسل سفر کا چیلنجسیریز کے لیے منتخب کھلاڑی پہلے آسٹریلیا سے سری لنکا جائیں گے۔ بعد ازاں ہوم سیریز کے لیے وطن واپسی کریں گے جس کے باعث پاکستانی کرکٹرز کو مسلسل سفر کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بگ بیش پی سی بی قومی کھلاڑی اور بگ بیش