نواز 2025 میں پاکستان ٹی 20 ٹیم کے بہترین پرفارمر بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آل راؤنڈر محمد نواز نے 2025 میں پاکستان کی ٹی 20 ٹیم کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔
راولپنڈی کے 31 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر اور بلے باز محمد نواز نے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے خاص طور پر ٹی 20 فارمیٹ میں اپنی قابلیت کا لوہا منوایا
جولائی 2025 میں فلوریڈا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 21.
سال 2025 میں محمد نواز نے 26 ٹی 20 میچز میں چار بار بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔
اس دوران انہوں نے پاکستان کے لیے 74.4 اوورز کرائے اور 490 رنز بنائے۔ انہوں نے 13.16 کی اوسط سے سب سے زیادہ 36 وکٹیں حاصل کیں۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز کے طور پر، انہوں نے 19.05 کی اوسط سے 362 رنز بنائے، جن میں ان کا بہترین اسکور ناٹ آؤٹ 38 رنز تھا، اور 138.16 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلتے ہوئے 24 چوکے اور 21 چھکے لگائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بہترین کھلاڑی میں پاکستان
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔