ازبکستان علاقائی روابط میں بہترین کردار ادا کرنے پر این ایل سی کی خدمات کا معترف
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
ازبکستان نے علاقائی روابط اور نئی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنے پر این ایل سی کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بہترین کارکردگی کے بعد دیگر ممالک بھی نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) کی خدمات کےمعترف ہوئے ہیں۔ بہترین کارکردگی پر ازبکستان میں این ایل سی کو سال کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی کمپنی کا ایوارڈ حاصل ہوا۔
ایوارڈ "بزنس مواقع اور بین الاقوامی کامیابی ایوارڈ 2025" کے موضوع پر تاشقند میں کانفرنس کے دوران دیا گیا۔ تقریب میں ازبکستان کے سینئر حکام، چیمبرز آف کامرس اور پاکستان کے سفارتی مشن کے اراکین نے شرکت کی۔
این ایل سی نے مئی 2023 میں ازبکستان کیلئے درآمدی و برآمدی سامان کی ترسیل کا آغاز کیا تھا۔ اب تک این ایل سی ازبکستان کیلئے ایک ہزار سے زائد آپریشنز کامیابی سے مکمل کر چکی ہے۔
این ایل سی نے ازبکستان تک 20 ہزار میٹرک ٹن ادویات، ٹیکسٹائل، چائے اور دیگر تجارتی سامان کی ترسیل کو یقینی بنایا۔ اس کے علاوہ تقریباً 6000 میٹرک ٹن پھل، سبزیوں اور گوشت کی ترسیل بھی این ایل سی کی مربوط حکمت عملی سے ممکن ہوئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایل سی
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔