جیکب آباد میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے مسلم ممالک، خصوصاً او آئی سی اور عرب لیگ سے مطالبہ کیا کہ وہ تماشائی بننے کے بجائے عملی اقدامات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجالس حسین علیہ السلام انسانیت کے لیے ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کا پیغام رکھتی ہیں۔ امام حسین علیہ السلام نے یزید جیسے ظالم نظام کے سامنے قیام کرکے واضح کر دیا کہ باطل کے سامنے سر جھکانا اہلِ ایمان کا شیوہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبایو گڑھی جیکب آباد میں منعقدہ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود ڈومکی نے فلسطین کے موجودہ حالات اور جاری نسل کشی پر شدید افسوس اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیز فائر کے اعلان کے باوجود اسرائیل فلسطینی عوام کا قتلِ عام جاری رکھے ہوئے ہے، جو کھلا ظلم، بربریت اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اسے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کی آواز دبانے کی یہ کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

انہوں نے مسلم ممالک، خصوصاً او آئی سی اور عرب لیگ سے مطالبہ کیا کہ وہ تماشائی بننے کے بجائے عملی اقدامات کریں۔ سفارتی محاذ مضبوط کریں، اسرائیلی بربریت رکوائیں اور مظلوم فلسطینی قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے امریکی غلاموں سے کہا کہ امریکہ کی دشمنی سے نہیں، اس کی دوستی سے ڈرو۔ امریکہ ناقابل اعتماد ہے۔ اس کا کردار ہمیشہ دھوکہ، استحصال اور مفاد پرستی پر مبنی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ زوال پذیر طاقت ہے اور دنیا بھر میں سامراجی ایجنڈے کے ذریعے ممالک کو تباہ کر رہا ہے۔ یوکرین کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے یوکرین کو جنگ میں دھکیل کر تنہا چھوڑ دیا، جو امریکی غلاموں کے لیے کھلی نشان عبرت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اپنے اتحادی ممالک کو استعمال کرکے آخر میں انہیں ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیتا ہے۔ افغانستان میں امریکہ نے اپنے بنائے ہوئے اتحادیوں کو اکیلا چھوڑ کر راہ فرار اختیار کی، عراق میں جھوٹے بہانوں پر جنگ مسلط کی، لیبیا کو برباد کیا، اور شام میں دہشتگردی کی سرپرستی کرکے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا۔ یہ وہ مثالیں ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ امریکہ کسی کا دوست نہیں، صرف اپنے مفاد کو دیکھتا ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے اپنے خطاب میں شام پر اسرائیل کی مسلسل جارحیت، بارڈر کی خلاف ورزیوں اور زمینی قبضے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ شام اسرائیل کا کوئی مفتوحہ علاقہ نہیں ہے۔ شام کی وحدت اور سرحدوں کا احترام کیا جائے۔ اسرائیل کی جانب سے شام کی خودمختاری کی بار بار پامالی قابل مذمت اور خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جولانی، امریکی اسرائیلی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہا ہے اور دہشت گرد گروہوں کے ذریعے شام کو توڑنے کی جو سازش جاری ہے، وہ کھلی سامراجی منصوبہ بندی ہے۔ امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ شام کی ارضی سالمیت کے دفاع میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان اتحاد و بیداری کے ساتھ سامراج کی سازشوں کو سمجھیں اور مظلومین جہان خصوصاً فلسطین کی حمایت میں مضبوط آواز بنیں۔ امام حسین علیہ السلام کی تحریک ہمیں یہی سکھاتی ہے کہ ظلم کے مقابلے میں خاموش رہنا خود ظلم کی تائید ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ امریکہ نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔

لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے

دونوں قائدین نے  مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
  • مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی