سی ڈی ایف نوٹیفکیشن میں دیر کی بنیادی وجہ احتیاط سے کام کرنا ہے. رانا ثناء
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفیکشن میں دیر کی بنیادی وجہ احتیاط سے کام کرنا ہے،حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں، کچھ متاثر نہیں ہوا . ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عظمی خان کی عمران خان سے ملاقات ہوچکی ہے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے عظمی خانم نے درخواست کی تھی ، سپرنٹنڈنٹ نے کہا تھا آپ ملاقات کرلیں تاکہ غلط فہمی ختم ہو سیاسی مشیر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں بشری بی بی بھی موجود تھیں اور تینوں کا ایک گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت تک تبادلہ خیال ہوا.
انہوں نے کہا کہ جیل رولز کے مطابق سیاسی یا امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملاقات روکی جا سکتی ہے سی ڈی ایف کے نوٹیفیکشن تاخیر کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ سی ڈی ایف سے متعلق ٹیم نے ساری چیزوں کومرتب کرنا ہے، ری چیک کرنے کے لئے کسی دوسری ٹیم کوبھی کام سونپا جاتا ہے، اہم نوٹیفکیشن کے مراحل ہوتے ہیں، بعض اوقات وقت لگ جاتا ہے، نوٹیفکیشن میں جودیرہورہی ہے اس کی بنیادی وجہ احتیاط سے کام کرنا ہے.
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایک ادارہ بننے جارہا ہے،اس میں کسی قسم کا جھول نہیں ہونا چاہیے، نوٹیفکیشن میں تاخیر میں وقت لگنے کو کوئی معنی نہیں پہنانے چاہئیں، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں، کچھ متاثر نہیں ہوا . ان کا کہنا تھا کہ رولز اور ریگولیشن ادارے نے بنانے ہیں، حکومت نے نہیں، رولز اور ریگولیشن کی منظوری وزارت دفاع دے گی، سی ڈی ایف کااصل آفس چیف آف آرمی اسٹاف کا ہی ہے، سی ڈی ایف کاعہدہ آرمی چیف کے پاس ہی ہوگا.
سیاسی مشیر نے مزید کہا کہ آرمی چیف کو نئی ذمہ داری تفویض یا نوٹیفائی ہوگی، میرا نہیں خیال کہ کوئی نئے سرے سے اس قسم کا معاملہ ہوگا، ادارہ چاہے کہ سی ڈی ایف کا تقرر جلدی ہو تو یہ بھی ہوسکتا ہے انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف کے لئے باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے، آرمی چیف نئے آنے والے آرمی چیف کو اسٹیک حوالے کرتے ہیں. اپوزیشن لیڈر سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا معاملہ اسپیکر اسمبلی کے پاس ہے، اسپیکر کا اپوزیشن سے تعلق فرینڈلی ہے، دو دن پہلے اپوزیشن کی لیڈر شپ اسپیکر کے پاس بیٹھی تھی ، میری موجودگی میں کوئی شکایت نہیں کی گئی، اس معاملے پر عدالت میں معاملہ چل رہا ہے، اسپیکر نے کہا کہ عدالت سے فیصلہ آنے پر کسی نتیجے پر پہنچ جاؤ ں گا.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا کہ ا رمی چیف سی ڈی ایف کرنا ہے
پڑھیں:
27ویں ترمیم نواز شریف کی مشاورت سے ہوئی، چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن پر اختلاف ہو ہی نہیں سکتا، رانا ثنااللہ
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم نواز شریف کی مشاورت سے ہوئی، چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن پر اختلاف ہو ہی نہیں سکتا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر ہی وائس چیف آف آرمی اسٹاف تعینات ہوگا۔
مزید پڑھیں: نواز شریف چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن میں رکاوٹ نہیں، رانا ثنااللہ کی وضاحت
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگلے 2 سے 4 روز میں چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن آنا چاہیے۔
رانا ثنااللہ نے کہاکہ نواز شریف کا شمار ملک کے سینیئر ترین سیاستدانوں میں ہوتا ہے، اور وہ وہی بات کرتے ہیں جسے درست سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کسی قیدی کے ساتھ اس کی فیملی اور وکلا کی ملاقات کی ہم مخالفت نہیں کرتے، کل عمران خان سے ان کی بہن عظمیٰ خان کی ملاقات ہوئی ہے۔
رانا ثنااللہ نے کہاکہ کل کی ملاقات میں عمران خان نے عظمیٰ خان کا حال بھی نہیں پوچھا، وہاں پر جتنی گفتگو ہوئی وہ حکومت کے خلاف تھی، اب حکومت کیسے ان باتوں کی اجازت دے سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: ’فیلڈ مارشل کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کے نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی مدت ملازمت کا آغاز ہوگا‘
انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے کبھی بھی عمران خان سے متعلق بات نہیں کی، نہ ہی کبھی مطالبہ کیاکہ عمران خان کو گرفتار ہونا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں