چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پر اختلافات؟ حکومت نے خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد میں وفاقی حکومت نے سویلین اور ملٹری قیادت کے درمیان کشیدگی کی تمام قیاس آرائیوں کو سختی سے رد کر دیا ہے۔
ڈاکٹر توقیر شاہ نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں پھیلائی جا رہی افواہیں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں اور ان میں کوئی حقیقت نہیں پائی جاتی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے، اور سی ڈی ایف کے نوٹیفکیشن میں تاخیر سے متعلق بھی تمام خبریں غلط ہیں۔ ان کے مطابق دونوں جانب ورکنگ ریلیشن پرسکون اور مؤثر ہے۔
ڈاکٹر توقیر شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا احترام کرتے ہیں اور متعدد مواقع پر ان کے پیشہ ورانہ کردار کی تعریف بھی کر چکے ہیں۔ انہوں نے 27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کرکے ادارہ جاتی ڈھانچے کے لیے اپنا اعتماد بھی ظاہر کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلقات میں کشیدگی سے متعلق پھیلائی جانے والی باتیں محض شرارت ہیں، جن کا مقصد صرف کنفیوژن پھیلانا ہے، جبکہ اس وقت ملک کو اتحاد اور استحکام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ منتخب حکومت اور فوجی قیادت میں قومی مقاصد کے حصول پر مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹی فکیشن سے متعلق غیر ضروری قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، وزیر دفاع
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جلد جاری کردیا جائے گا، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے نوٹی فکیشن سے متعلق غیر ضروری قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ سی ڈی ایف کے نوٹیفکیشن سے متعلق پراسیس کا آغاز کیا جا چکا ہے، نوٹی فکیشن اپنے مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 27ویں ترمیم کے بعد چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے اور پارلیمنٹ کی منظوری سے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو یہ عہدہ دیا گیا ہے تاہم ابھی تک نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا۔