فن لینڈ کے صدر نے فارن افیئرز میں کہا کہ دنیا میں عالمی مغرب، عالمی مشرق اور عالمی جنوب کے درمیان ایک تین طرفہ مقابلہ جاری ہے، اس نے عالمی طاقت کے مراکز کو تین حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، یعنی امریکا اور مغرب، دوسرا چین اور روس اور تیسرے ترقی پذیر ممالک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک فن لینڈ کے صدر الکساندر اسٹب نے خبردار کیا ہے کہ دنیا، اس وقت مغرب، مشرق اور عالمی جنوب کی باہمی رقابت کا دور دیکھ رہی ہے، اور اس صورتحال نے ترقی پذیر ممالک کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنا دیا ہے۔ بین الاقوامی امور کے متعلق اسٹب نے امریکی جریدے فارن افیئرز میں خبردار کیا ہے کہ وہ لبرل نظم جو دوسری عالمی جنگ کے بعد قائم ہوا تھا، اب دم توڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ صدر اسٹب کے ملک کی روس کے ساتھ سرحد ملتی ہے اور جو بیک وقت نیٹو اور یورپی یونین کا رکن ہے۔ انہوں نے اپنے مضمون میں کہا ہے کہ اس وقت دنیا تین بڑے قطبوں کی رقابت کا سامنا کر رہی ہے، عالمی مغرب، عالمی مشرق اور عالمی جنوب۔ فن لینڈ کے صدر کے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے موجودہ بین الاقوامی حالات اور عالمی طاقتوں کی رقابت کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

اسٹب نے لکھا ہے کہ ہم بے نظمی کی ایک نئی دنیا میں رہ رہے ہیں، وہ لبرل اور سرمایہ دارانہ قانون پر مبنی عالمی نظام جو دوسری جنگ عظیم کے بعد ابھرا تھا، اب ختم ہو رہا ہے، کثیرالجہتی تعاون کی جگہ کثیر قطبی مقابلہ لے رہا ہے، موقع پرستی پر مبنی سودے بین الاقوامی قوانین کے دفاع سے زیادہ اہم ہو گئے ہیں، وہ جو یوکرین جنگ میں سختی سے یوکرین کے حامی رہے ہیں، چند ماہ قبل یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ فن لینڈ کو روس کے ساتھ سیاسی سطح پر دوبارہ تعلقات کی بحالی کے لیے "ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے۔

تاہم اسٹب کا کہنا تھا کہ ماسکو سے دوبارہ روابط کا انحصار یوکرین جنگ کے خاتمے اور مجموعی طور پر تعلقات کی بحالی سے متعلق مذاکرات کی پیشرفت پر ہوگا۔ فن لینڈ کے صدر نے فارن افیئرز میں کہا کہ دنیا میں عالمی مغرب، عالمی مشرق اور عالمی جنوب کے درمیان ایک تین طرفہ مقابلہ جاری ہے، اس نے عالمی طاقت کے مراکز کو تین حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، یعنی امریکا اور مغرب، دوسرا چین اور روس اور تیسرے ترقی پذیر ممالک ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مشرق اور عالمی جنوب فن لینڈ کے صدر

پڑھیں:

انڈونیشیا؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں جاں بحق افراد کی تعداد 600 ہوگئی

انڈونیشیا کے جزیرہ سماترا میں شدید بارشوں، تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 600 ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تاحال 174 افراد لاپتا ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

درجنوں دیہات لینڈ سائیڈنگ کی زد میں آکر صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں جب کہ ملبے تلے دبی لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آج بھی امدادی کاموں کے دوران ملبے تلے دبی درجن سے زائد لاشیں ملی ہیں جس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک محتاط اندازے کے مطابق 600 تک جاپہنچیں۔

امدادی کاموں میں ریسکیو ادارے اور فائر بریگیڈ کے عملے کے علاوہ 3 ہزار 500 زائد پولیس اہلکار بھی مصروف ہیں۔

شدید تباہی کے باعث شمالی سماترا کے کئی علاقے زمینی راستوں سے کٹ چکے ہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہے۔

امدادی سامان کی ترسیل کے لیے فضائی مدد لی جا رہی ہے جبکہ بھاری مشینری کی کمی سے ریسکیو کام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

موسلادھار بارشوں کے باعث دریا ابل پڑے اور سیلاب کناروں کوے توڑتا ہوا بھاری ملبے کے ساتھ رہائشی علاقوں میں داخل ہوا جس نے کئی پہاڑی دیہات کو لپیٹ میں لے لیا۔

سماترا کے اگام ضلع میں تین دیہاتوں میں تقریباً 80 لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور بھاری مشینری نہ ہونے کے سبب زندہ بچ جانے والوں تک رسائی انتہائی مشکل ہوچکی ہے۔

سب سے زیادہ متاثر آچے کا علاقہ ہوا ہے جہاں صورتحال انتہائی سنگین ہے اور بھاری مشینری کی عدم دستیابی کے باعث پولیس، فوج اور مقامی لوگ ہاتھوں، بیلچوں اور اوزاروں سے ملبہ ہٹا رہے ہیں۔

گورنر موزاکر مناف نے 11 دسمبر تک ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

خیال رہے کہ انڈونیشیا، سری لنکا اور ملائیشیا میں تباہی پھیلانے والا طوفان اب تھم چکا ہے اور شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

جس میں سب سے زیادہ تباہی اندونیشیا میں ہوئی ہے اس کے علاوہ سری لنکا، تھائی لینڈ اور ملائیشیا میں بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ مجموعی طور پر ان ممالک میں ہزار سے زائد اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • دنیا میں بڑھتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں،اسحاق ڈار
  • گنیز ورلڈ ریکارڈز: محمد شاہ زیب دنیا کے کم عمر ترین پاکستانی یونیورسٹی چانسلر بن گئے
  • دنیا کے 10 محفوظ ترین ممالک کون سے ہیں؟
  • انڈونیشیا؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں جاں بحق افراد کی تعداد 600 ہوگئی
  • گوگل نے یکم دسمبر 2025 کا خوبصورت و دلکش ڈوڈل جاری کر دیا
  • ٹیلر سوئفٹ کی دنیا بھر میں شاندار بیچلوریٹ پارٹیوں کی تیاری
  • دنیا بھر میں سافٹ ویئر مسائل کا شکار
  • کہا جاتا تھا عمران خان مغربی ایجنڈے پرکام کررہے تھے لیکن مغرب کے اصل ایجنڈے پر موجودہ حکومت عملدرآمد کر رہی ہے، مولانا فضل الرحمان
  • حکومت مغرب کے اصل ایجنڈے پر عملدرآمد کر رہی ہے، مولانا فضل الرحمان حکومت پر برس پڑے