چین اور روس کے وزرائے خارجہ کا دوسری جنگ عظیم کی فتح کے نتائج کے تحفظ پر زور
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
چین اور روس کے وزرائے خارجہ کا دوسری جنگ عظیم کی فتح کے نتائج کے تحفظ پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات کی۔بدھ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی تزویراتی رہنمائی میں چین اور روس کے تعلقات نے اعلیٰ سطح پر ترقی حاصل کی ہے۔
فریقین نے اتفاق کیا کہ دوسری جنگ عظیم کی فتح کے نتائج کا مضبوطی سے تحفظ کیا جائے اور نوآبادیاتی جارحیت کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کسی بھی کوشش کی سخت مخالفت کی جائے، جو کہ عدل و انصاف کو برقرار رکھنے کے لئے وقت کا تقاضہ ہے۔ چین اور روس کو باہمی ہم آہنگی اور تعاون برقرار رکھتے ہوئے جاپان کی انتہائی دائیں بازو کی قوتوں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کو روکنا ہوگا جو علاقائی امن اور استحکام کو نقصان پہنچاتی ہیں اور جاپان کو دوبارہ مسلح بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔
لاوروف نے کہا کہ روس ایک چین کے اصول پر کاربند ہے اور تائیوان کے معاملے میں چین کے موقف کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔ رواں برس دونوں سربراہان مملکت کے باہمی دوروں نے چین اور روس کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے نئی توانائی فراہم کی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپلاٹس کی ایکسڑرا فائلیں فروخت کرنیوالی ہاوسنگ سوسائیڑز کے خلاف سی ڈی اے کا کریک ڈاؤن شروع ، بڑی سوسائٹی کا دفتر سیل، تفصیلات سب نیوز پر میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز کے خلاف کارروائی، 38 پاکستانیوں سمیت سیکڑوں غیر ملکیوں کی بازیابی واشنگٹن میں افغان شہری کی فائرنگ، عدالت میں ملزم کا حیران کن مؤقف سامنے آگیا آٹھ جنگیں رکوائیں ہر جنگ پر نوبل انعام ملنا چاہیے لیکن میں لالچی نہیں بننا چاہتا، ٹرمپ ٹرمپ انتظامیہ نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی امیگریشن درخواستیں روک دیں سعودی عرب کا بڑا اعلان: فلسطین کے لیے 90 ملین ڈالر کی نئی گرانٹ چین نے جاپان سے دیانت داری سے اپنے غلط بیانات واپس لینے کا مطالبہ کیا، چینی وزارت خارجہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چین اور روس
پڑھیں:
سی پیک کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری، چینی فرم سرمایہ کاری کی خواہاں
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سی پیک کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری: چینی فرم سرمایہ کاری کی خواہاں، چینی کمپنی ’تیانجن چوانہوئی گروپ‘ کے اعلیٰ سطحی وفد کی بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ساتھ بات چیت۔ ایک چینی کمپنی سی پیک کے تحت پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں الیکٹرک گاڑیوں کو اسمبل کرنے کا آپریشن شروع کرنے کے امکانات تلاش کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں، تیانجن چوانہوئی گروپ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے منگل کو بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ساتھ بات چیت کی۔ تین رکنی وفد نے بی او آئی کے سی پیک کے لیے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا دورہ کیا۔ یہ دورہ دراصل ستمبر میں بیجنگ میں وزیراعظم کی زیرِ قیادت ہونے والی پاکستان-چین بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس میں دستخط کیے گئے ایک یادداشت مفاہمت کے فالو اپ (اگلے قدم) کے طور پر کیا گیا۔