سوشل میڈیا گروپس سے غیرملکیوں کو نکالنے کی ہدایت؛ پی ٹی اے نے وضاحت دے دی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کے لیے ایک نوٹیفکیشن وائرل ہورہا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیرملکی افراد کو پاکستانی سوشل میڈیا گروپس سے نکالنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
وائرل پوسٹ میں کہا گیا کہ موجودہ ملکی سیکیورٹی صورتحال اور آن لائن صارفین کے ڈیٹا کے پیشِ نظر یہ اقدام ضروری ہے، اور ہدایات پر عمل نہ کرنے والے گروپ ایڈمنز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
تاہم، پی ٹی اے نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے اور ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن مکمل طور پر جعلی ہے۔ اتھارٹی نے واضح کیا کہ اس نے سوشل میڈیا گروپ ایڈمنز کو کسی بھی غیرملکی ممبر کو نکالنے کی ہدایت نہیں دی۔
جعلی نوٹیفکیشن کی وضاحت
اسلام آباد، (2 دسمبر 2025): سوشل میڈیا پر ایک جعلی نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پی ٹی اے نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا گروپس کے منتظمین کو غیر ملکی ممبرز کو ہٹانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ اطلاع درست نہیں ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی اے نے ایسی کوئی… pic.
پی ٹی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ معلومات کو شیئر کرنے سے گریز کریں اور سوشل میڈیا پر صرف اتھارٹی کے سرکاری ذرائع سے مستند اپڈیٹس پر بھروسہ کریں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ٹی اے نے سوشل میڈیا
پڑھیں:
ربیکا خان کی بارات میں حادثہ، سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا طوفان
سوشل میڈیا اسٹار ربیکا خان کی شادی پہلے ہی اپنی طویل تقریبات کے باعث خبروں میں تھی، مگر بارات کے دن پیش آنے والے ایک واقعے نے اس شادی کو مزید توجہ کا مرکز بنا دیا۔
پاکستانی کامیڈین کاشف خان کی بیٹی ربیکا جو سوشل میڈیا پر معروف کانٹینٹ کریئٹر ہیں، گزشتہ رات بارات کے بعد باضابطہ طور پر حسین ترین کی دلہن بن گئی ہیں۔
ربیکا اپنی بارات کے دن دلکش لباس میں نظر آئیں، مگر خوشی کے اس موقع پر ایک ناخوشگوار خبر بھی سامنے آئی۔ شادی کے مقام پر پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی اچانک آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے شعلے بھڑک اٹھے اور موقع پر موجود لوگ حیرت سے موبائل کیمروں سے ویڈیو بنانے لگے۔ یہ ویڈیوز لمحوں میں وائرل ہوگئیں۔
View this post on InstagramA post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)
پارکنگ میں کھڑی کار مکمل طور پر شعلوں میں گھری ہوئی تھی اور دور تک دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا تھا۔ سوشل میڈیا پر جہاں ربیکا خان کی حد سے زیادہ طویل شادی پر پہلے ہی میمز اور طنز کا بارش ہو رہی تھی، وہیں اس ’آگ‘ نے جیسے طنزیہ تبصروں کو مزید ایندھن فراہم کردیا۔
ایک صارف نے طنزیہ انداز میں پوچھا ’’تو ربیکا گاڑی میں نہیں تھی ناں؟‘‘
ایک اور نے لکھا ’’اب اس پر پورا سال ولاگز بنیں گے۔‘‘
کسی نے اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا، تو ایک صارف نے ڈرامائی تبصرہ کیا ’’یہ تو بالکل ’میری زندگی ہے تو‘ کے سین جیسا لگ رہا ہے۔‘‘
واقعے کی سچائی کچھ بھی ہو، لیکن ربیکا خان کی شادی کے ساتھ جڑی یہ ’آگ‘ اب سوشل میڈیا پر بھی خوب جل رہی ہے، اور صارفین اسے بھرپور انداز میں انجوائے کر رہے ہیں۔