نائیجیریا میں سیکڑوں طلبہ و اساتذہ کے اغوا کے بعد صدر نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
نائیجیریا میں گزشتہ ہفتے کے دوران متعدد شہری، خاص طور پر اسکول کے بچے اور اساتذہ اغوا کر لیے گئے، جس کے بعد صدر بولا ٹینوبو نے ملک میں قومی سیکیورٹی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق صدر نے کہا کہ یہ ملک کے لیے ایک ہنگامی صورتحال ہے اور سیکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اضافی اہلکار فوری طور پر تعینات کیے جا رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مختلف شہروں اور دیہاتوں کے اسکولوں سے بچوں اور عملے کو اغوا کیا، اور کچھ کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ کچھ خود فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ تاہم، نائجر اسٹیٹ کے کیتھولک بورڈنگ اسکول سے اغوا کیے گئے 265 بچے اور اساتذہ اب بھی لاپتہ ہیں۔
صدر ٹینوبو نے ملک میں بڑھتی غیر مستحکم صورتحال کے پیشِ نظر فوری طور پر مسلح افواج میں بڑی تعداد میں بھرتیوں کا حکم دیا اور کہا کہ سیکیورٹی بحران سے نمٹنے کے لیے مزید فوجی اور پولیس اہلکار زمینی سطح پر تعینات کیے جائیں گے۔
حکومت نے متاثرہ علاقوں میں سرچ آپریشنز کا دائرہ وسیع کرنے اور مغویوں کی بازیابی کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔