قدسیہ علی: پاکستانی مرد اداکاراؤں سے شادی میں دلچسپی نہیں رکھتے
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
اداکارہ قدسیہ علی نے ایک حالیہ انٹرویو میں شوبز انڈسٹری اور معاشرتی رویوں پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ خودمختار خواتین، خاص طور پر اداکاراؤں، آج بھی معاشرت میں تنقید کا سامنا کرتی ہیں اور اکثر انہیں ایک مخصوص نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ قدسیہ علی نے افسوس کا اظہار کیا کہ 2025 میں بھی معاشرتی روایات میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔
اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے کسی شخص سے ملاقات کی اور دوستانہ تعلق قائم ہوا، مگر اس نے واضح کر دیا کہ سنجیدہ رشتے کے لیے قدسیہ کو اپنا پیشہ چھوڑنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ خواتین اداکاراؤں کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہیں، لیکن اپنی زندگی کا حصہ بنانے پر اکثر آمادہ نہیں ہوتے۔
قدسیہ علی نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈرامہ “اولاد” سے کیا، جس میں انہوں نے خصوصی ضروریات رکھنے والی بچی کا کردار انتہائی مہارت سے نبھایا۔ اس کے بعد وہ “کچھ ان کہی” اور “ایک جھوٹی کہانی” جیسے معروف ڈراموں میں بھی اہم کردار ادا کر چکی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نوشین شاہ نے حجاب اتارنے کی وجہ بتاتے ہوئے روحانی سفر پر روشنی ڈال دی
پاکستانی اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں حجاب اتارنے کی وجہ اور اپنے روحانی سفر سے متعلق تفصیلات واضح کی ہیں۔ فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نوشین شاہ نے بتایا کہ وہ ایک خواب کی وجہ سے حجاب پہننے کی طرف مائل ہوئیں۔ ان کے مطابق خواب میں ایک آواز نے انہیں متنبہ کیا کہ اگر انہوں نے سر نہ ڈھانپا تو فرشتے ان سے دور ہو جائیں گے۔ خواب کے فوراً بعد انہوں نے دوپٹہ اوڑھ لیا اور تقریباً چار ماہ تک باقاعدگی سے حجاب کرتی رہیں، یہاں تک کہ شوٹس اور گھر میں بھی اسے مسلسل پہنے رکھا۔ تاہم اداکارہ نے کہا کہ کچھ عرصے بعد انہیں محسوس ہونے لگا کہ وہ دوہری زندگی گزار رہی ہیں، جس باعث وہ شدید کنفیوژن کا شکار ہوئیں۔ اسی داخلی کشمکش نے انہیں سوچنے پر مجبور کیا اور بالآخر انہوں نے حجاب اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔ نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اللہ سے معافی مانگی، اگرچہ وہ حجاب کو خوبصورتی سے اسٹائل بھی کرتی تھیں اور اسے پہننا بھی پسند تھا، لیکن وہ دل سے پورے یقین کے ساتھ اس عمل کو جاری نہ رکھ سکیں۔