اداکارہ ایشوریا رائے سے نکاح کے متعلق مفتی عبدالقوی کے دعوے نے سب کو حیران کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
مفتی عبدالقوی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے نکاح کے متعلق حیران کن دعویٰ کیا ہے۔
پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدلقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کی جانب سے دو سے چار ماہ میں مفتی صاحب کے لیے پیغامِ نکاح آجائے گا۔
پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ مسلمان کرنے کے بعد ایشوریا رائے کا ایسا خوبصورت نام رکھیں گے کہ مزہ آجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایشوریا رائے عائشہ رائے بن جائے گی۔
میزبان نے پوڈ کاسٹ میں مفتی عبدالقوی سے نکاح اور طلاق کے بارے میں بھی سوالات کیے جن پر انہوں نے تفصیلاً جواب دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ گواہوں کی موجودگی میں محترم اور محترمہ کی باہمی رضا مندی کا نام نکاح ہے لیکن محترمہ کسی کے نکاح میں نہ ہو۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شادی ایک اور نکاح متعدد ہوتے ہیں لیکن چار سے زیادہ نہیں ہوسکتے، انہوں نے کہا کہ جو نکاح قانون اور قرآن کے مطابق ہو وہ شادی ہے جس میں نکاح فارم پر محترمہ ، محترم اور گواہان کے دستخط ہو ں اور باقاعدہ طور پر لکھ پڑھت ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسرا نکاح وہ ہے جو قرآنی ہے، انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہم جس ملک میں رہتے ہیں وہاں دوسری شادی کرنا اتنا آسان نہیں تو گناہوں سے بچنے کے لیے صرف نکاح کیا جا سکتا ہے جس کے لیے کسی قسم کی لکھ پڑھت کی ضرورت نہیں ہوتی۔
اس سے قبل بھی مفتی عبدالقوی نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مفتی عبدالقوی ایشوریا رائے پوڈ کاسٹ میں کہنا تھا کہ انہوں نے
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔