سٹی 42 : پنجاب پبلک سروس کمیشن(پی پی ایس سی) کی جانب سے مختلف محکموں کی آسامیوں کےتحریری وحتمی نتائج کااعلان کردیا گیا۔ 

سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق کمشنر آفس ملتان میں جونیئر کلرک کی 4 آسامیوں پر 20 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں فرح اکبر، محمد عدنان گجر، عدنان ظفر ، محمد معاویہ صدیقی، محمد سلیم، حافظ محمد آصف شامل ہیں۔ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں پبلسٹی آفیسر کی 1 آسامی پر امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا۔ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں اسسٹنٹ پروفیسر پیڈیاٹرک آئی سی یو کی 1 آسامی پر امیدوار کامیاب، جبکہ پنجاب سیڈ کارپوریشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس،اکاؤنٹ،آڈٹ کی 1 آسامی کا حتمی نتیجہ جاری کیا گیا۔ اس کے علاوہ پنجاب سیڈ کارپوریشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹسٹکس کی 1 آسامی پر امیدوار کامیاب قرار پایا۔ 

کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ

پنجاب فوڈ اتھارٹی میں اکاؤنٹنٹ کی 20 آسامیوں پر 13 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے، جن میں محمد عبداللہ، محمد رمضان، فخر ایوب، حسن علی، جنید ارسلان طارق، محمد شہباز عارف شامل ہیں۔ 

 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کامیاب قرار کی 1 آسامی ا سامیوں

پڑھیں:

ضمنی انتخابات:ن لیگ قومی کی تمام 6 اور پنجاب اسمبلی کی 7 میں سے 6 سیٹوں پر کامیاب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251125-01-22
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں میدان مارلیا، قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے مکمل نتائج سامنے آگئے۔ تحریک انصاف کی چھوڑی ہوئی تقریباً تمام نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔ ن لیگ نے قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستوں پر کامیابی سمیٹ لی جبکہ صوبائی اسمبلی کی بھی 7 میں سے 6 نشستیں ن لیگ کے حصے میں آئی، پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کرسکی،سب سے بڑا اپ سیٹہری پور این اے 18 پر ہوا جہاں عمر ایوب کی اہلیہ کو بابر نواز نے 43 ہزار ووٹوں سے شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں میدان مارلیا، قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے مکمل نتائج سامنے آگئے۔ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی چھوڑی ہوئی تقریباً تمام نشستوں پر (ن) لیگ کے امیدوار کامیاب ہوگئے، پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کر سکی۔ این اے 129 پر مسلم لیگ (ن) کے حافظ میاں محمد نعمان، این اے 185 ڈیرہ غازی خان پر محمود قادر خان، این اے 143 ساہیوال پر محمد طفیل جٹ کامیاب ہوئے، این اے 104 فیصل آباد میں (ن) لیگ کے دانیال احمد اور این اے 96 میں بلال بدر چودھری کو کامیابی ملی۔پی پی 87 میانوالی پر علی حیدر نیازی، پی پی 98 فیصل آباد پر آزاد علی تبسم، پی پی 115 فیصل آباد میں طاہر پرویز کو کامیابی ملی۔پی پی 116 فیصل آباد میں احمد شہریار، پی پی 203 ساہیوال میں محمد حنیف، پی پی 73 سرگودھا پر سلطان علی رانجھا جیت گئے، پی پی 269 مظفر گڑھ پر (ن) لیگ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے میاں علمدار عباس قریشی کا پلڑا بھاری رہا۔ ضمنی انتخابات میں سب سے بڑا اپ سیٹ خیبرپختونخوا کے ہزارہ ڈویژن میں ہری پور کے حلقہ این اے 18 میں ہوا، جہاں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نشست پر ان کی اہلیہ شہرناز کو شکست ہوئی۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز خان حلقہ این اے 18 کے ضمنی انتخاب میں ایک لاکھ 63 ہزار 996 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ شہرناز عمر ایوب ایک لاکھ 20 ہزار 220 ووٹ حاصل کر سکیں۔شہرناز عمر ایوب سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی اہلیہ ہیں، یہ نشست عمر ایوب کے نااہل ہونے پر خالی ہوئی تھی، عمر ایوب کو 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس میں سزا سنائی گئی تھی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
  • ضمنی انتخابات؛ قومی و صوبائی اسمبلی سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
  • ضمنی انتخابات؛ قومی و صوبائی اسمبلی کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
  • الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • سی آئی اے پولیس کی کامیاب کارروائی، مغوی بازیاب
  • پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ،آئی ایس پی آر
  • ضمنی انتخابات:ن لیگ قومی کی تمام 6 اور پنجاب اسمبلی کی 7 میں سے 6 سیٹوں پر کامیاب
  • پنجاب حکومت نے ضمنی انتخابات میں دھاندلی اور غنڈہ گردی کے ریکارڈ توڑ دیئے، ترجمان تحریک لبیک پاکستان
  • پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے صدر محمد نواز شریف کی پارٹی کے کامیاب امیدواران اور کارکنان کو مبارکباد