ضمنی انتخابات؛ قومی و صوبائی اسمبلی کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
قومی اسمبلی کے پانچ اور پنجاب اسمبلی کے سات حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔ تاہم این اے 96 فیصل آباد سے بلال چوہدری کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں کیا گیا، کیونکہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی وجہ سے انہیں روکا ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کے دیگر کامیاب امیدوار یہ ہیں:
این اے 18 ہری پور: بابر نواز خان
این اے 104 فیصل آباد: دانیال احمد
این اے 129 لاہور: محمد نعمان
این اے 143 ساہیوال: محمد طفیل
این اے 185 ڈیرہ غازی خان: محمود قادر خان
صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں کامیاب امیدواروں میں شامل ہیں:
پی پی 73 سرگودھا: میاں سلطان علی رانجھا
پی پی 87 میانوالی: علی حیدر نور خان نیازی
پی پی 98 فیصل آباد: اعزاز علی تبسم
پی پی 115 فیصل آباد: محمد طاہر پرویز
پی پی 116 فیصل آباد: احمد شہریار
پی پی 203 ساہیوال: محمد حنیف
پی پی 269 مظفرگڑھ: میاں عالمدار عباس قریشی
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ یہ نوٹیفکیشن گزیٹ آف پاکستان میں بھی شائع کیا جائے تاکہ عوامی ریکارڈ میں شامل ہو جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کامیاب امیدواروں فیصل ا باد اسمبلی کے
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔