کراچی:

گریٹر کراچی پلان 2047ء کے حوالے سے شہرِ قائد پر بڑھتا ہوا آبادی کا دباؤ بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

حکومت سندھ کراچی کے لیے ایک نئے ماسٹر پلان پر کام کر رہی ہے، جسے گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047ء  کا نام دیا گیا ہے۔ اس پلان کے اہم نکات تو ابھی سامنے نہیں آئے تاہم ماہرین کی نظر میں شہر پر بڑھتا ہوا آبادی  کا دباؤ شہر کی منصوبہ بندی کے لیے بہت بڑا چیلنج  بن گیا ہے۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق کراچی ملک کا واحد شہر ہے جس کی آبادی میں قیام پاکستان سے لے کر اب تک44 گنا اضافہ ہوا ہے۔ قیام پاکستان تک کراچی کی آبادی ساڑھے 4 لاکھ تھی اور اب یہ شہر 2 کروڑ سے زیادہ آبادی کا شہر بن چکا ہے۔

2023ء  کی مردم شماری کے مطابق 2017ء  سے 2023ء  تک صرف 5 سال میں کراچی کی آبادی میں 40    لاکھ نفوس کا اضافہ ہوا ہے۔ 2017ء  میں کراچی کی آبادی ایک کروڑ48 لاکھ تھی جو 2023ء  میں بڑھ کر ایک کروڑ 88 لاکھ ہوگئی۔ ان 5 برس میں ملک کے دیگر بڑے شہروں کی آبادی میں اس تیزی سے اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا، بلکہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی آبادی بڑھنے کے بجائے 19 لاکھ کم ہوئی کیونکہ وہاں سے کراچی آنے والوں کی تعداد ملک کے دیگر علاقوں کی بہ نسبت زیادہ رہی ہے۔

 ورلڈ بینک سے منسلک ایک عالمی ادارے کوریا گرین گروتھ ٹرسٹ فنڈ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ملک کی مجموعی آبادی میں سالانہ اضافے کی شرح1.

5 فیصد (ایک اعشایہ پانچ فی صد) ہے جب کہ کراچی میں یہ شرح 6 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2030ء  تک کراچی کی آبادی 28 ملین (2 کروڑ 80 لاکھ) تک بڑھ جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق کراچی اسٹریٹیجک ڈیولپمنٹ پلان 2020ء  کے مطابق شہر میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کا سبب ملک کے مختلف حصوں سے لوگوں کا روزگار کی خاطر کراچی آنا ہے جب کہ شہر میں بڑی تعداد میں افغانستان، بنگلادیش اور دیگر ایشیائی ممالک کے لوگ بھی آباد ہیں۔ 

معروف اربن پلانر عارف حسن کے ادارے اربن ریسورس سینٹر سے وابستہ شہری منصوبہ بندی کے ماہر زاہد فاروق کے مطابق پائیدار شہری منصوبہ بندی کے لیے ضروری ہے کہ کراچی پر بڑھتی ہوئی آبادی کے دباؤ کو کم کیا جائے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ ملک کے دیگر صوبوں سے آنے والے لوگوں کو اپنے صوبوں میں  روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا انتظام کیا جائے۔

ایکسپریس ٹربیون سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کا بڑا سبب خیبر پختونخوا سمیت ملک کے دیگر علاقوں سے روزگار کے لیے لوگوں کا کراچی آنا ہے کیونکہ کراچی میں دیگر شہروں کے مقابلے میں روزگار کے ذرائع اور مواقع زیادہ ہیں۔

زاہد فاروق نے مزید بتایا کہ کراچی کے لیے مختلف ادوار میں ماسٹر پلان بنتے آئے ہیں لیکن سیاسی وجوہات کی بنا پر ابھی تک ایک بھی ماسٹر پلان پر عملدرآمد نہیں ہو سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ حکومت سندھ گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047ء  پر کام کر رہی ہے لیکن یہ پلان ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر نہیں بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بہتر ماسٹر پلان بنانے کے ضروری ہے کہ اس کے نکات کو عام کیا جائے اور اس پر عام لوگوں کی رائے لی جائے۔ انہوں نے تجویز دی کہ مذکورہ پلان کو سندھ اسمبلی اور سٹی کونسل سے لے کر یونین کونسل کی سطح تک زیر بحث لایا  جائے اور اس پر ڈاکٹروں، وکلا، بزنس مین کمیونٹی سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ لوگوں سے رائے لی جائے۔

پیپلز پارٹی کراچی کے رہنما سینیٹر وقار مہدی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ  گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047ء  عالمی اداروں کے ماہرین کی نگرانی میں بنایا جا رہا ہے،  جس میں آئندہ 50 سال کی ضروریات کو مد نظر رکھا جا رہا ہے، تاکہ شہر کے لیے بہتر منصوبہ بندی کی جاسکے۔

ایکسپریس ٹربیون سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کراچی میں جس تیزی سے آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے اس مناسبت سے ایک جامع ماسٹر پلان کی ضرورت ہے، نئے ماسٹر پلان کی تیاری میں پرانے ماسٹر پلانز کو بھی سامنے رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان بننے سے آج تک مختلف ادوار میں کراچی کے لیے ماسٹر پلان بنائے گئے لیکن  آج تک ایک بھی پلان پر عمل نہیں ہوسکا ہے، ملک بننے کے بعد گریٹر کراچی پلان 1952ء  بنایا گیا، جس پر عمل نہیں ہوا، جس کے بعد کراچی ڈیولپمنٹ پلان 1974-1985ء  بنایا گیا لیکن اس پر بھی عمل درآمد نہیں  ہوسکا۔ اس کے بعد 2007ء  میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں کراچی اسٹریٹیجک ڈیولپمنٹ پلان 2020ء  بنایا گیا لیکن اس پر بھی عملدرآمد نہ ہوسکا۔

کراچی اسٹریٹیجک ڈیولپمنٹ پلان 2020ء  کے مطابق کراچی شہر انتظامی لحاظ سے 20 وفاقی، صوبائی اور مقامی اداروں میں تقسیم ہے اور شہر کا صرف 31 فیصد کنٹرول کے ایم سی کے پاس ہے۔

مذکورہ پلان کے مطابق حکومت سندھ کے علاوہ اس شہر کا انتظامی کنٹرول مختلف وفاقی اداروں کے پاس ہے جن میں 6 کنٹونمنٹ، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی، پورٹ قاسم، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پاکستان ریلوے، پاکستان اسٹیل ملز، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون وغیرہ شامل  ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کراچی کی آبادی کہ کراچی میں گریٹر کراچی ملک کے دیگر ماسٹر پلان میں کراچی پلان 2047ء کراچی کے انہوں نے کے مطابق آبادی کا تیزی سے کے لیے

پڑھیں:

کراچی میں شہری نے خودسوزی کا خواب حقیقت بنا کر جان دے دی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک 60 سالہ شخص نے خواب میں دیکھے جانے والے منظر کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اللہ رکھا ولد خوشی محمد نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب گھر میں خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید جھلس گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعہ قصبہ موڑ، شہزاد سنیما گلی نمبر 5 کے قریب پیش آیا اور زخمی شخص کو فوری طور پر چھیپا ایمبولنس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم شدید جھلس جانے کے باعث وہ دوران علاج جان کی بازی ہار گیا۔

ایس ایچ او یوسف مہر کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودسوزی قرار پایا ہے۔ متوفی کا تعلق پنڈی سے تھا اور وہ تقریباً دس روز قبل اپنی سالی کے گھر آیا تھا۔

پولیس کے مطابق اللہ رکھا نے اپنی سالی کو بتایا تھا کہ وہ گزشتہ تین روز سے خواب میں دیکھ رہا تھا کہ اس نے اپنے اوپر تیل چھڑک کر آگ لگا دی اور اس خواب نے اسے شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کر رکھا تھا۔ بالآخر اسی ذہنی اضطراب کے باعث اس نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب یہ قدم اٹھایا۔

پولیس نے واقعے کے بعد قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس واقعے کے تمام پہلوؤں کو واضح کیا جا سکے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • کراچی:ایم کیوایم پاکستان کا ای چالان کے نام پر بھاری جرمانے وصول کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • کراچی میں شہری نے خودسوزی کا خواب حقیقت بنا کر جان دے دی
  • دہشتگردی کی روک تھام کے لیے افغانستان پر بڑھتا عالمی دباؤ اور پاک افغان کشیدگی میں ثالث ممالک کا کردار
  • خواتین کے خلاف بڑھتا تشدد قومی سانحہ بن گیا‘ جنوبی افریقا
  • امریکی پابندیوں کے باعث روسی تیل کا سودا ختم، بھارتی مکیش امبانی بھی پابندی کی لپیٹ میں
  • کراچی شہر کا ماسٹر پلان 2003ء میں جماعت اسلامی کے دور میں تبدیل ہوا، میئر کراچی
  • کراچی: خونی ڈمپر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کی جان لے لی
  • بھارت نے بالآخر امریکی دباؤ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی کمپنی کا روسی تیل نہ خریدنے کا فیصلہ
  • شہرکوڈبل ڈیکر بسیں نہیں‘ جامع ماسٹر پلان چاہیے‘ فیصل ندیم