پاکستان مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے کلین سوئپ کیا ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کی بھی 7 میں سے 6 نشستوں میں مسلم لیگ ن کو کامیابی حاصل ہوئی ہے اور ایک نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

گزشتہ برس 8 فروری کو منعقدہ عام انتخابات میں ان نشستوں پر مسلم لیگ ن کامیاب نہیں ہو سکی تھی اور ان 12 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے تھے جبکہ مسلم لیگ ن کو کم ووٹ ملے تھے۔

البتہ گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ کم ہونے کے باوجود متعدد حلقوں میں مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کی نسبت زائد ووٹ حاصل کرتے ہوئے اپنی برتری واضح طور پر ثابت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 66 ضمنی انتخابات، مسلم لیگ ن کا امیدوار بلامقابلہ کامیاب

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 18 میں گزشتہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے ایک لاکھ 12 ہزار جبکہ آزاد امیدوار عمر ایوب نے ایک لاکھ 92 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے، اس وقت ٹرن آؤٹ 49.

8 فیصد رہا تھا۔

تاہم گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار نے ماضی کی نسبت تقریبا 51 ہزار زائد ووٹوں کے ساتھ ایک لاکھ 63 ہزار ووٹ حاصل کیے، ان انتخابات میں ٹرن آؤٹ 42 فیصد رہا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 143 میں ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار نے 83 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ مخالف آزاد امیدوار رائے حسن نواز نے ایک لاکھ 47 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے۔

مزید پڑھیں: ضمنی انتخابات: مسلم لیگ ن نے ٹکٹس کن کن وزرا کے خاندانوں میں بانٹیں؟

تاہم اس مرتبہ اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے ووٹوں میں 53 ہزار ووٹوں کا اضافہ ہوا ہے اور مسلم لیگ نون نے ضمنی انتخابات میں ایک لاکھ 36 ہزار 223 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 185 سے مسلم لیگ ن نے عام انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا اور پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ نے 26 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ کامیاب امیدوار زرتاج گل نے 94 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے اس مرتبہ اس حلقے میں بھی لیگی امیدوار نے 82 ہزار4198 حاصل کیے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 96 میں ہونے والے عام انتخابات میں لیگی امیدوار نے 92 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں ن لیگی امیدوار کو کم ٹرن آؤٹ ہونے کے باوجود 93 ہزار ووٹ ملے ہیں۔

مزید پڑھیں: ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا

قومی اسمبلی کے دیگر 2 حلقوں میں کم ٹرن آؤٹ ہونے کے باعث مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے ووٹ عام انتخابات کی نسبت تو کم ہیں البتہ انہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے، این اے 129 میں عام انتخابات میں مسلم لیگ ن 71 ہزار ووٹ حاصل کر کے ہار گئی تھی البتہ ضمنی انتخابات میں 63 ہزار ووٹ حاصل کر کے جیت گئی ہے۔

اسی طرح این اے 104 میں عام انتخابات میں 92 ہزار ووٹ حاصل کرنے کے باوجود مسلم ن کو شکست ہوئی تھی البتہ اس مرتبہ 52 ہزار ووٹ حاصل کر کے مسلم لیگ ن اس حلقے سے کامیاب ہوئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے لیے ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ووٹوں کی تعداد میں عام انتخابات کی نسبت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ضمنی انتخابات کے نتائج: پنجاب میں مسلم لیگ ن کو واضح برتری، متوالوں کا جشن

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 203 میں عام انتخابات میں ن لیگ نے 35 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ اس مرتبہ ضمنی انتخابات میں 46 ہزار 900 ووٹ حاصل کیے ہیں اسی طرح پی پی 73 میں عام انتخابات میں ن لیگ نے 46 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ اس مرتبہ 71 ہزار ووٹ حاصل کیے ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 87 میں عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے 13 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ اس مرتبہ 67 ہزار 986 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات: پنجاب سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ عبدالکریم کامیاب

پی پی 115 میں ہونے والے عام انتخابات میں ن لیگ نے 39 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں 49 ہزار ووٹ حاصل کیے ہیں، پی پی 98 میں ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار کی حمایت کی تھی جبکہ اس مرتبہ انتخابات میں حصہ لے کر ن لیگ نے 44 ہزار ووٹ حاصل کیے ہیں۔

پی پی 116 میں عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے 52 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے تاہم اس مرتبہ کم ٹرن آؤٹ ہونے کے باعث 48 ہزار ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

استحکام پاکستان پارٹی پاکستان پنجاب اسمبلی تحریک انصاف شکست ضمنی انتخابات عام انتخابات عمر ایوب فتح کامیاب مسلم لیگ ہری پور

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: استحکام پاکستان پارٹی پاکستان پنجاب اسمبلی تحریک انصاف ضمنی انتخابات عام انتخابات عمر ایوب فتح کامیاب مسلم لیگ ہری پور میں ہونے والے عام انتخابات میں عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے مسلم لیگ ن کے امیدوار انتخابات میں ن لیگ نے میں عام انتخابات میں گزشتہ روز ہونے والے ہزار ووٹ حاصل کر کے ضمنی انتخابات میں جبکہ اس مرتبہ کامیابی حاصل مزید پڑھیں امیدوار نے ایک لاکھ کی نسبت ہونے کے

پڑھیں:

ضمنی انتخابات،این اے 18میں عمرایوب کی اہلیہ کوشکست، لیگی امیدوار بابر نواز خان نے میدان مار لیا

ہری پور(نیوز ڈیسک) این اے 18 کے ضمنی انتخاب میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد لیگی امیدوار بابر نواز خان نے میدان مار لیا۔ 602 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق بابر نواز خان نے اپنے حریف امیدوار اور پی ٹی آئی حمایت یافتہ شہر ناز عمر ایوب کو واضح شکست سے دوچار کیا۔

نتائج کے مطابق بابر نواز خان نے مجموعی طور پر 163996 ووٹ حاصل کیے، جبکہ شہر ناز عمر ایوب 120220 ووٹ لے سکیں۔ یوں بابر نواز خان کو 43776 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔

حلقے میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 753944 رہی جبکہ ٹرن آؤٹ محض 09.42 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جو اس حلقے میں گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں خاصا کم ہے۔

نتائج سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے رات کے وقت ہی جشن منانا شروع کر دیا، جھنڈے لہرانے، نعرے بازی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کا سلسلہ جاری رہا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور الیکشن کمیشن سے نتائج کی شفافیت اور پولنگ اسٹیشنز کے انتظامات پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے حتمی نتیجہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا، 6 قومی اور6صوبائی نشستوں پرکامیاب
  • الحمدللہ شیر کامیاب ہوگیا، مریم اورنگزیب کا ضمنی انتخابات کے نتائج پر ردعمل
  • ملک کے 13 حلقوں میں ضمنی الیکشن، ن لیگ 12 نشستوں پرکامیاب
  • ضمنی انتخابات،این اے 18میں عمرایوب کی اہلیہ کوشکست، لیگی امیدوار بابر نواز خان نے میدان مار لیا
  • لاہور، این اے 129 کا ضمنی الیکشن، حکمران جماعت فاتح رہی
  • این اے 129 لاہور ضمنی الیکشن، تمام 334 پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ آگیا، ن لیگ نے 34 ہزار سے زیادہ کی لیڈ سے میدان مارلیا
  • ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت ختم: سخت سیکورٹی میں ووٹوں کی گنتی شروع
  • قومی اور پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ شروع، 20 ہزار اہلکار تعینات
  • قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران 20 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات