ہری پور(نیوز ڈیسک) این اے 18 کے ضمنی انتخاب میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد لیگی امیدوار بابر نواز خان نے میدان مار لیا۔ 602 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق بابر نواز خان نے اپنے حریف امیدوار اور پی ٹی آئی حمایت یافتہ شہر ناز عمر ایوب کو واضح شکست سے دوچار کیا۔

نتائج کے مطابق بابر نواز خان نے مجموعی طور پر 163996 ووٹ حاصل کیے، جبکہ شہر ناز عمر ایوب 120220 ووٹ لے سکیں۔ یوں بابر نواز خان کو 43776 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔

حلقے میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 753944 رہی جبکہ ٹرن آؤٹ محض 09.

42 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جو اس حلقے میں گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں خاصا کم ہے۔

نتائج سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے رات کے وقت ہی جشن منانا شروع کر دیا، جھنڈے لہرانے، نعرے بازی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کا سلسلہ جاری رہا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور الیکشن کمیشن سے نتائج کی شفافیت اور پولنگ اسٹیشنز کے انتظامات پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے حتمی نتیجہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بابر نواز خان نے

پڑھیں:

ضمنی انتخابات کا میدان سج گیا: قومی اسمبلی کے 6 حلقوں میں پولنگ کل ہوگی

ملک میں ضمنی انتخابات کا سلسلہ کل قومی اسمبلی کے چھ حلقوں میں شروع ہوگا، جن میں پانچ حلقے پنجاب کے اور ایک حلقہ ہری پور کا شامل ہے۔
انتخابات میں ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز مختلف آزاد امیدواروں سے مقابلہ کریں گے، جبکہ ڈیرہ غازی خان میں اتحادی جماعتیں ایک دوسرے کے سامنے ہوں گی۔ ڈی جی خان میں ن لیگ کے قادر کھوسہ اور پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
سب سے بڑا انتخابی معرکہ این اے-18 ہری پور میں ہوگا، جہاں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ شہرناز کا مقابلہ ن لیگ کے بابر نواز خان سے ہے۔ یہ سیٹ عمر ایوب کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی، جس پر انہوں نے اپنی اہلیہ کو امیدوار بنایا ہے۔
لاہور کے حلقہ این اے-129 میں ن لیگ کے حافظ نعمان اور آزاد امیدوار ارسلان احمد کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔
فیصل آباد کے این اے-96 میں ن لیگ کے بلال بدر اپنی ہی پارٹی کے سابق امیدوار نواب شیر وسیر کے ساتھ مد مقابل ہوں گے۔
این اے-104 میں لیگی امیدوار راجا دانیال اور آزاد امیدوار رانا عدنان کا مقابلہ ہوگا، جبکہ این اے-143 میں ن لیگ کے طفیل جٹ اور آزاد امیدوار ضرار اکبر چوہدری آمنے سامنے ہوں گے۔
ان حلقوں میں کل ہونے والے ضمنی انتخابات سیاسی جماعتوں کے لیے بڑے اہمیت کے حامل ہیں اور ملک کے سیاسی منظرنامے پر اثر ڈالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کی ضمنی انتخاب میں کامیاب ن لیگی امیدواروں کو مبارک باد
  • این اے 18 ہری پور کے تمام 602 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مکمل، مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان کامیاب
  • ضمنی انتخاب،قومی و صوبائی اسمبلی کے 13حلقوں میں لیگی امیدواروں کو واضح برتری حاصل
  • لاہور حلقہ این اے 122 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدوار نے واضح برتری سے میدان مار لیا
  • این اے 18ہری پور ضمنی انتخاب: 169 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج، ن لیگی امیدوار آگے
  • این اے 129 لاہور ضمنی الیکشن، تمام 334 پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ آگیا، ن لیگ نے 34 ہزار سے زیادہ کی لیڈ سے میدان مارلیا
  • ہری پور ضمنی الیکشن، خیبرپختونخوا حکومت کا عمر ایوب کی اہلیہ کی برتری کا دعویٰ
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات، قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 6 نشستوں پر لیگی امیدواروں کو برتری حاصل
  • ضمنی انتخابات کا میدان سج گیا: قومی اسمبلی کے 6 حلقوں میں پولنگ کل ہوگی