ضمنی انتخابات کا میدان سج گیا: قومی اسمبلی کے 6 حلقوں میں پولنگ کل ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
ملک میں ضمنی انتخابات کا سلسلہ کل قومی اسمبلی کے چھ حلقوں میں شروع ہوگا، جن میں پانچ حلقے پنجاب کے اور ایک حلقہ ہری پور کا شامل ہے۔
انتخابات میں ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز مختلف آزاد امیدواروں سے مقابلہ کریں گے، جبکہ ڈیرہ غازی خان میں اتحادی جماعتیں ایک دوسرے کے سامنے ہوں گی۔ ڈی جی خان میں ن لیگ کے قادر کھوسہ اور پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
سب سے بڑا انتخابی معرکہ این اے-18 ہری پور میں ہوگا، جہاں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ شہرناز کا مقابلہ ن لیگ کے بابر نواز خان سے ہے۔ یہ سیٹ عمر ایوب کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی، جس پر انہوں نے اپنی اہلیہ کو امیدوار بنایا ہے۔
لاہور کے حلقہ این اے-129 میں ن لیگ کے حافظ نعمان اور آزاد امیدوار ارسلان احمد کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔
فیصل آباد کے این اے-96 میں ن لیگ کے بلال بدر اپنی ہی پارٹی کے سابق امیدوار نواب شیر وسیر کے ساتھ مد مقابل ہوں گے۔
این اے-104 میں لیگی امیدوار راجا دانیال اور آزاد امیدوار رانا عدنان کا مقابلہ ہوگا، جبکہ این اے-143 میں ن لیگ کے طفیل جٹ اور آزاد امیدوار ضرار اکبر چوہدری آمنے سامنے ہوں گے۔
ان حلقوں میں کل ہونے والے ضمنی انتخابات سیاسی جماعتوں کے لیے بڑے اہمیت کے حامل ہیں اور ملک کے سیاسی منظرنامے پر اثر ڈالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا زاد امیدوار میں ن لیگ کے
پڑھیں:
پنجاب کے 13 حلقوں میں ضمنی الیکشن، 20 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات
آئی جی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق، دفعہ 144، اسلحہ پابندی کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے۔ الیکشن میٹریل کی ترسیل و آمدورفت جاری ہے، محفوظ ترسیل کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ 939 مردانہ، 889 زنانہ، 964 جوائنٹ پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز اور الیکشن کمیشن عملے کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ 13 قومی و صوبائی حلقوں پر کل ہونیوالے ضمنی انتخابات کی سکیورٹی پر 20 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ووٹرز کو حق رائے دہی کیلئے پُرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا۔ آئی جی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق، دفعہ 144، اسلحہ پابندی کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے۔ الیکشن میٹریل کی ترسیل و آمدورفت جاری ہے، محفوظ ترسیل کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ 939 مردانہ، 889 زنانہ، 964 جوائنٹ پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز اور الیکشن کمیشن عملے کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔
2 ہزار 792 پولنگ سٹیشنز میں سے 408 انتہائی حساس، 1032 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل ہو گئی ہے، لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جائے گی۔ سنٹرل پولیس آفس، سیف سٹیز اتھارٹی، اضلاع کے کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ رومز سے پولنگ کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ پولیس فورس مکمل پراعتماد، ان شاء اللہ پُرامن ماحول میں ضمنی انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔ متعلقہ اداروں کی مشاورت سے الیکشن سکیورٹی، لاجسٹکس، کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹیشن پلان مرتب کیا گیا ہے۔