پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
پنجاب کے 13 قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے موقع پر امن و امان کے قیام کے لیے فوج ، سول آرمڈ فورسز کی بھاری تعیناتی ہوگی وزارتِ داخلہ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر ضمنی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے لیے افواجِ پاکستان اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ فوج اور سول آرمڈ فورسز 22 سے 24 نومبر تک تعینات رہیں گی اور 23 نومبر کے ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گی۔ ادھر سکیورٹی پر 20 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ سرگودھا سے نمائندے کے مطابق 13 حلقوں میں قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں آج ضمنی الیکشن پر ووٹنگ ہورہی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے ایم ایم ایز اور ایم پی ایز کو عدالتوں کی جانب سے 9 مئی کیسوں میں سزائیں ملنے کے بعد ان حلقوں کو خالی قرار دے کر دوبارہ ضمنی الیکشن کروانے کا حکم دیا جس پر سرگودھا ڈویژن کے 2 اضلاع سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ ہو گی ، اتوار 23نومبر کو ہونیوالے ضمنی الیکشن میں پنجاب کے جن قومی اسمبلی جن 5 اضلاع کے حلقوں میں پولنگ ہورہی ہے ان میں ضلع فیصل آباد کے 2 حلقے این اے 104،این اے 96, ضلع ساہیوال کے 1 حلقہ این اے 143 ضلع ڈیرہ غازی خان کا 1 حلقہ این 185اور ضلع لاہور کے 1حلقہ این اے 129شامل ہے،پنجاب کے جن 5 صوبائی اسمبلی کے 7حلقوں میں ضمنی الیکشن پولنگ ہورہی ہے ان میں ضلع فیصل آباد کے 3 صوبائی حلقوں پی پی 115, پی پی 116 اور پی پی 98, ضلع مظفر گڑھ کا 1 حلقے پی پی 269, ضلع ساہیوال کی 1 حلقہ پی پی 203 جبکہ سرگودھا ڈویژن کے 2 اضلاع ضلع میانوالی کے 1 حلقہ پی پی 87 اور ضلع سرگودھا کے 1حلقہ پی پی 73 کوٹ مومن شامل ہے، جبکہ KPK کے علاقہ ہری پور میں قومی اسمبلی کی 1 حلقے این اے 18 پر ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں، ریجنل الیکشن کمیشن سرگودھا ڈویژن کا اچانک ڈسٹرکٹ ریٹرننک آفس کا دورہ، پریذائیڈنگ آفیسران کو بیلٹ پیپرز ، بیلٹ بکس، فارم 45 اور دیگر سامان کی فراہمی کے علمہ کو دیکھا،تفیصلات کے مطابق ریجنل الیکشن کمیشن سرگودھا ڈویژن ابرار احمد جتوئی نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں آج 23 نومبر کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کیلئے مٹیریل کی تقسیم کے عمل کو دیکھا، محمد ابرار احمد جتوئی نے کہاکہ ضمنی انتخابات کا صاف شفاف عمل کیلئے تمام تر انتظامات کئے ہیں، تاکہ آج زیادہ سے زیادہ ووٹران اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکے،ضمنی الیکشن کیلئے غیر معمولی انتظامات کئے ہے،بیلٹ پیپرز چھپائی سے لیکر دیگر انتخابی میٹریل کو پر امن طریقہ سے پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچانے کیلئے تمام تر سرکاری وسائل کو استعمال کئے ہیں، ضمنی انتخابات کیلئے سرگودھا ڈویژن کے 2 صوبائی اسمبلی کےحلقوں میں پولنگ کے انتظامات مکمل،پی پی 87 اور پی پی 73 میں 107حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں نصب کر دئیے گئے،پاک فوج کے دستے بھی پرامن پولنگ کیلئے پہنچ گئے،میانوالی پولیس کے 1500سو اور سرگودھا میں 3000 ہزار پولیس اللکاران ڈیوٹی پر مامور ہونگے،ڈپٹی کمشنر آفس کو ریٹرننگ آفس بنائے گیا،صحافیوں اور مبصرین و دیگر اداروں کو الیکشن مانٹیرنگی کیلئے خصوصی پاسیز جاری کیےگئے،پولیس نے دونوں حلقوں میں کنٹرول روم کو فعال کر دیا ہے، اتوار 23 نومبر کو پنجاب میں قومی اسمبلی کے 5 اور صوبائی اسمبلی کے 7 جبکہ KPK حلقہ این اے 18 (ہری پور ) میں ضمنی انتخابات کی پولنگ ہوگئی، حلقہ پی پی 73 سرگودہا اور پی پی 87 میانوالی کے ضمنی انتخابات کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، سرگودھا کے حلقہ پی پی 73 کوٹ مومن میں 23 نومبر کو ہونے والی پولنگ کے لیے 163 پولنگ اسٹیشن جن میں مردوں کیلئے 35 خواتین 34 اور 94 مشترکہ پولنگ اسٹیشن اور 519 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہے، جن میں مردوں کیلئے 276 اور خواتین کیلئے 243 بوتھ بنائے گئے ہیں، الیکشن کمیشن نے 1 ہزار 364 کا عملے تعینات کیا جن میں 163پریذائیڈنگ آفیسر, 519 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر 519 پولنگ افیسران کے علاوہ 163 نائب قاصد ڈیوٹی پر مامور ہے،حلقے کہ پولنگ اسٹیشنوں کو مختلف کیٹگری میں رکھا گیا جن میں A کیٹگری کے 55 ،بی کیٹگری کے 23 اور سی 85 پولنگ اسٹیشن شامل ہے،جن پر 2لاکھ 73 ہزار 977 ووٹران جن میں 1 لاکھ 50 ہزار 351 مرد اور 1 لاکھ 27 ہزار 85 خواتین اپنے حق رائے دہی استعمال کرینگی، سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے 3 ہزار سے زائد پولیس افسران و ملازمین کی ڈیوٹی پر مامور ہے،اسطرح حلقہ پی پی 87 میانوالی میں پولنگ کے لیے 193 پولنگ اسٹیشن جن میں مردوں کیلئے 41 خواتین 41 اور 111 مشترکہ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہے اور 655 پولنگ بوتھ بنائے گئے،جن میں مردوں کیلئے 338 اور خواتین کیلئے 317 بوتھ ہے، الیکشن کمیشن 1 ہزار 696 کا عملے تعینات کیا جن میں 193 پریذائیڈنگ آفیسر, 655 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر 655 پولنگ افیسران کے علاوہ 193 نائب قاصد ڈیوٹی پر مامور ہے،پ ولنگ اسٹیشنوں کو مختلف کیٹگری میں رکھا گیا جن میں A کیٹگری کے 62،بی کیٹگری کے 21اور سی 110 پولنگ اسٹیشن شامل ہے،جن پر 2لاکھ 83 ہزار 272 ووٹران جن میں 1 لاکھ 46 ہزار 903 مرد اور 1 لاکھ 36 ہزار 369 خواتین اپنے حق رائے دہی استعمال کرینگی،ڈی پی او میانوالی نے 1500 سو زائد پولیس افسران وملازمین کو ڈیوٹی پر مامور کر رکھا ہے،جبکہ پاک فوج کے دستے بھی ضلعی انتظامیہ معاونت کیلئے سرگودھا پہنچ کر حساس پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی دے رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جن میں مردوں کیلئے پریذائیڈنگ آفیسر صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کی ڈیوٹی پر مامور الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشن قومی اسمبلی ضمنی الیکشن حلقہ پی پی کیٹگری کے پنجاب کے نومبر کو پی پی 87 پی پی 73 کے لیے
پڑھیں:
پنجاب میں ضمنی انتخابات، فول پروف سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے سپرد
وزارت داخلہ نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے پاکستان آرمی، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جبکہ الیکشن کمیشن نے نامزد عسکری اور سول افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی تفویض کردیے ہیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کے دن عام فورسز دوسرے درجے پر بطور کوئیک ری ایکشن فورس تعینات رہیں گی، جبکہ پاکستانی فوج تیسرے درجے پر بطور کوئیک ری ایکشن فورس خدمات انجام دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونے کا خدشہ، الیکشن کمیشن کا اظہار تشویش
الیکشن کمیشن کے مطابق 22 تا 24 نومبر کے دوران پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو اسٹینڈ بائی میں تعینات کیا جائے گا، جبکہ رینجرز کو فوری ردعمل یونٹس کے طور پر تیسری دفاعی پرت میں خدمات فراہم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس دوران ضابطہ فوجداری کے تحت کسی بھی خلاف ورزی، ہنگامی صورتحال یا جرم کے ارتکاب کی صورت میں فورسز خلاصہ کارروائی کر سکیں گی۔ علاوہ ازیں تعینات فورسز کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مکمل اختیارات حاصل ہوں گے تاکہ انتخابی دنوں میں کسی بھی قانون شکن سرگرمی، ہنگامہ آرائی یا رکاوٹ کو بروقت اور مؤثر انداز میں روکا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو مہم روکنے کی ہدایت کردی
پی پی-115 فیصل آباد، پی پی-116 فیصل آباد، پی پی-269 مظفرگڑھ، این اے-185 ڈیرہ غازی خان، این اے-18 ہری پور، پی پی-73 سرگودھا، این اے-96 فیصل آباد، این اے-104 فیصل آباد، این اے-143 ساہیوال، پی پی-98 فیصل آباد، پی پی-203 ساہیوال، این اے-129 لاہور اور پی پی-87 میانوالی میں ضمنی انتخابات کے لیے فورسز تعینات کی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پنجاب سیکیورٹی ضمنی انتخابات