کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف رپورٹ کی تردید نہیں کی: محمد زبیر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنما، سابق گورنر سندھ محمد زبیر—فائل فوٹو
تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنما، سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹوں سے زائد وقت گزر گیا کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف رپورٹ کی تردید نہیں کی۔
اسلام آباد میں تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ حکومت نے 3 ماہ تک آئی ایم ایف کی رپورٹ کیوں دبائے رکھی؟
سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ 8 اور 9 فروری کی رات جو کچھ ہوا، وہ سب نے دیکھا۔
محمد زبیرنے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ رپورٹ جاری ہوگی تو اگلی قسط ملے گی، ہم اس رپورٹ میں بے ضابطگییوں پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ حکومتی نمائندے اس رپورٹ پر اپنا مؤقف سامنے رکھیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی پر بنایا گیا مقدمہ جعلی اور بے بنیاد ہے۔ بانیٔ پر گھڑی کا بے بنیاد کیس بنایا ہوا ہے۔
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کے عوام مہنگائی کی چکی میں پس گئے ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف گورنر سندھ پاکستان کے
پڑھیں:
سابق گورنر پنجاب کے روپ میں فراڈ کرنے والے ملزمان گرفتار
اسلام آباد:نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں خود کو سابق گورنر پنجاب ظاہر کرکے شہری سے فراڈ کے ذریعے رقم ہتھیانے پر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
این سی سی آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان واٹس ایپ کے ذریعے جعل سازی اور مالی فراڈ میں ملوث رہے ہیں اور اس کی شکایت ایک شہری محمد حسیب مقبول احمد نے درج کرائی اور مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے سابق گورنر پنجاب کا روپ دھار کر دھوکا دہی کے ذریعے 5 لاکھ 75 ہزار روپے ہتھیا لیے۔
تحقیقات کے دوران بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے ملزمان محمد ندیم اور محمد مظہر جعل سازی، خود کو اہم سرکاری شخصیت ظاہر کرنے اور پیسے بٹورنے میں ملوث پائے گئے اور مزید شواہد کی بنیاد پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کی سیکشن 14 اور 419، 420، 34 اور پی پی سی کے تحت درج کیا گیا ہے، ملزمان کو منچن آباد میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا اور ان کی تصاویر بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔
این سی سی آئی اے نے بتایا کہ دونوں گرفتار شدگان کو مزید تفتیش کے لیے 22 نومبر 2025 کو متعلقہ مجاز عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ دونوں ملزمان نے سابق گورنر پنجاب بن کر شہری سے رابطہ کیا اور دھوکہ دہی کے ذریعے رقم حاصل کی جبکہ مزید اہم شواہد کے حصول کے لیے تفتیش جاری ہے۔