وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھا ہے۔
خط میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کو عدالتی اجازت کے باوجود ملاقات سے روکنا غیر انسانی، غیر اخلاقی اور عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
خط میں عدالتی احکامات پر فوری عمل اور خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سہیل آفریدی نے خط میں مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ملاقاتوں کے لیے باوقار اور قانونی نظام کا قیام عمل میں لایا جائے، امید ہے پنجاب حکومت قانون کی بالادستی اور انسانی وقار یقینی بنائے گی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے دھمکی آمیز بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور ہری پور سے امیدوار مسماۃ شہرناز عمر ایوب کو آج طلب کر رکھا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ہری پور ضمنی الیکشن کے لیے فوج کی تعیناتی کی سفارش بھی کی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکی کانگریس ارکان کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام خط
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹوامریکی کانگریس ارکان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام خط لکھا ہے۔
خط میں کانگریشنل پاکستان کاکس کی جانب سے اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو سراہا گیا ہے۔
امریکی کانگریس ارکان کے خط میں کہا گیا ہے کہ اس صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مقصد ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ اور جبری مشقت کا خاتمہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے امریکی کانگریس وفد کی وزیراعلیٰ مریم نواز سے اہم ملاقاتخط میں امریکی کانگریس ارکان نے کہا ہے کہ ہمیں مائیک برکلی اور ڈاکٹر روبینہ فیروز نے آپ کی انتظامیہ کے اس انقلابی اقدام کے بارے میں آگاہ کیا۔
ان کا خط میں کہنا ہے کہ اس اہم شعبے میں جدت سے جبری مشقت کے خاتمے کی بین الاقوامی ذمے داریوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی، یہ عمل پنجاب کو غیر ملکی سرمایہ کاری بالخصوص امریکی کاروباری اداروں کے لیے ایک زیادہ پرکشش مقام بنا دے گا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ یہ پیش رفت دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے اور مجموعی طور پر پاکستان امریکا شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لیے اہم ہے، پنجاب اس منصوبے کے لیے ایک پائلٹ صوبے کے طور پر بہترین حیثیت رکھتا ہے، جو آپ کے ملک کے لیے ایک معیار قائم کرے گا۔
امریکی کانگریس ارکان کے خط میں کہا گیا ہے کہ اینٹوں کے بھٹوں کو جدید بنانے سے انسانی حقوق کے معاملات میں بہتری آئے گی، یہ اقدام پاکستان کو طویل مدتی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بھی زیادہ پرکشش بنا دے گا۔
خط کے متن کے مطابق پاکستان کاکس جبری مشقت کے خاتمے کے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے، اگر اس سلسلے میں کاکس کسی بھی طرح مددگار ثابت ہو سکتا ہے تو بلا جھجک ہم سے رابطہ کریں، یہ اقدام پاک امریکا اقتصادی تعلقات اور باہمی تعاون کو مضبوط کرے گا۔