چیئرمین پاکستان سنی تحریک نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی حکومت فوری طور پر افغان انتظامیہ کے ساتھ سخت سفارتی احتجاج ریکارڈ کرائے، بین الاقوامی برادری کو اعتماد میں لے، اور سرحدی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان بارہا یقین دہانیوں کے باوجود پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور اس کے ناقابلِ تردید شواہد پاکستان کے قومی سلامتی اداروں کے پاس موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں افغان سرزمین کے استعمال کا سلسلہ ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ چکا ہے، جو کھلی دشمنی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، اگر افغان حکومت نے اپنی سرزمین سے دہشت گرد گروہوں کا خاتمہ نہ کیا اور بارڈر مینجمنٹ مثر نہ بنائی تو پاکستان اپنے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن سخت قدم اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں اور جدوجہد پوری دنیا تسلیم کرتی ہے، اس کے باوجود افغانستان کی خاموشی اور چشم پوشی قابلِ مذمت ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی حکومت فوری طور پر افغان انتظامیہ کے ساتھ سخت سفارتی احتجاج ریکارڈ کرائے، بین الاقوامی برادری کو اعتماد میں لے، اور سرحدی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں، پاکستان کے امن، استحکام اور قومی وقار کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، پاکستان نے ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون، خیرسگالی اور باہمی احترام کی پالیسی کو مقدم رکھا ہے، خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے پاکستان کا کردار ہمیشہ مثبت، ذمہ دارانہ اور اصولی رہا ہے، پاکستان کی قیادت کا مؤقف ہے کہ باہمی تعاون ہی خطے کو درپیش چیلنجز کے حل اور عوام کی فلاح و بہبود کی ضمانت ہے، پاکستان خطے میں امن اور پارٹنر شپ کو مضبوط بنانے کے لیے ہمیشہ تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان کی کے لیے

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار