ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ, پاکستان نے بنگلادیش کو چت کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے کھیلی جانے والی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو دو کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دے دی۔
ڈھاکہ میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کی جانب سے احمد ندیم اور افراز نے دو، دو گول اسکور کیے۔
تین میچوں پر مشتمل سیریز کی فاتح ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلے گی۔
پاکستان کی جانب سے احمد ندیم اور افراز نے دو، دو جبکہ کپتان عماد بٹ، غضنفر علی ، رانا وحید اشرف اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سےحذیفہ اور امیر السلام نے گول بنائے، پاک بنگلا سیریز کا دوسرا میچ 14 نومبر کو جبکہ آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ورلڈ کپ کوالیفائنگ راو نڈ
پڑھیں:
کراچی میں عالمی کتب میلے کا 18سے 22 دسمبر ایکسپو سینٹر میں انعقاد کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کراچی میں بیسویں عالمی کتب میلے آغاز 18 دسمبر سے ہو گا اور یہ پانچ روز تک جاری رہے گا۔
چیئرمین پاکستان بک سیلرز ایسو سی ایشن کامران نورانی نے کہا کراچی ایکسپو سینٹر میں 18 سے 22 دسمبر 2025 تک کراچی ورلڈ بک فئیر منعقد کیا جائے گا۔یہ بات انہو ں نے کراچی پریس کلب میں کراچی ورلڈ بک فیئر کے حوالے سے پریس کا نفرنس میں کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کتب میلے میں تقریباً 3 سو اسٹالز لگائے جائیں گے، پاکستان پبلشرز اینڈ بکس سیلرزایسوسی ایشن سندھ میں پبلشرز اور بکس سیلرز کی با قاعدہ رجسٹرڈ نمائندہ تنظیم ہے۔
کراچی ورلڈ بک فیئر پاکستان کے علمی و ثقافتی منظر نامے کا ایک نمایاں اور روایتی ایونٹ بن چکا ہے، یہ کتب میلہ قارئین، مصنفین اور اداروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گا تاکہ علم اور کتاب کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی پی بی اے اور کنوینر فیئر وقار متین خان نے کہا نمائش اسپیس کا 85 فیصد حصہ بک ہو چکا ہے اور اس سال پانچ لاکھ سے زائد علم و ادب کے متوالے شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیر اعلیٰ سندھ کو افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ وائس چیئرمین پی پی بی اے ندیم مظہر نے کہا نیشنل بک فاؤنڈیشن اور دیگر سرکاری ادارے کراچی ورلڈ بک فیئر 2025 کی بھر پور حمایت کر رہے ہیں۔